نوشہرہ: جے یو آئی کے جلسے کے موقع پر اسکول بند کرنے کا فیصلہ

نوشہرہ کی ضلعی انتظامیہ نے جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی ف) کے جلسے کے موقع پر اسکول بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر نوشہرہ نے سرکاری گرلز اسکول بند کرنے کا اعلامیہ جاری کر دیا۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ جلسے کے باعث گورنمنٹ گرلز ہائیر سکینڈری اسکول مانکی شریف آج بند رہے گا۔

سیاسی جلسے کیلئے اسکول بند کرنا غیرمناسب ہے: قاسم جان
اس حوالے سے نگراں وزیر محکمۂ تعلیم ڈاکٹر قاسم جان نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی جلسے کے لیے اسکول بند کرنا غیرمناسب ہے۔

ڈاکٹر قاسم جان کا کہنا ہے کہ سیاسی جلسہ کسی کا بھی ہو اسکول بند نہیں کرنا چاہیے تھا، متعلقہ حکام سے اس متعلق جواب طلب کروں گا۔

متعلقہ تحاریر