ترسیلات زر کا حجم 7.035 ارب ڈالر سے تجاوز کرگیا

روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کے ذریعے سمندر پار پاکستانیوں کی ترسیلات زر کا حجم 7.035 ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق نومبر میں سمندر پار پاکستانیوں نے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کے ذریعے 137 ملین ڈالر کا زرمبادلہ ملک ارسال کیا۔

یہ بھی پڑھیں: ماہ نومبر میں 2 ارب 30 کروڑ ڈالر کی ترسیلات زر موصول
دوسری جانب پاکستان اورمشرقی یورپ کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے دوران اضافہ ریکارڈکیاگیا۔

پہلے چارماہ( جولائی تا اکتوبر) کے عرصے میں مشرقی یورپ کے ممالک کوپاکستانی برآمدات میں 2.18 فیصد اوران ممالک سے درآمدات میں سالانہ بنیادوں پر30 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ تحاریر