سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی پر فردِ جرم عائد

سائفر کیس میں بانیٔ پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی پر فردِ جرم عائد عائد کر دی گئی۔

آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے فردِ جرم عائد کی جبکہ شاہ محمود قریشی اور بانیٔ چیئرمین پی ٹی آئی نے صحتِ جرم سے انکار کر دیا۔

ایف آئی کے اسپیشل پراسیکیوٹرز شاہ خاور اور ذوالفقار عباس نقوی عدالت میں پیش ہوئے تھے۔

بانیٔ پی ٹی آئی کے وکیل عثمان گل اور شاہ محمود قریشی کے وکیل بیرسٹر تیمور ملک بھی عدالت میں پیش ہوئے تھے۔

واضح رہے کہ فردِ جرم عائد ہونے کے بعد سائفر کیس کا باقاعدہ ٹرائل اڈیالہ جیل میں شروع ہو جائے گا۔

متعلقہ تحاریر