نان فائلرز کا کھوج شروع‘ معلومات انٹرنیٹ پر ڈالنے کی تیاری

نان فائلرز کا کھوج شروع ‘معلومات انٹرنیٹ پر ڈالنے کی تیاری ‘ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)نے خبردار کیا ہے کہ انکم ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے والوں کو بینک اکانٹس کی معطلی اور موٹرویز اور بین الاقوامی فضائی سفر پر پابندی کے نتائج کا بھی سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

ایف بی آر حکام کے مطابق نان فائلرز کی رجسٹریشن کے لیے کاروباری اور کمرشل یونٹس کا ملک گیر سروے شروع کر دیا ہے، نان فائلرز کو جرمانے‘ یوٹیلیٹی سروسز منقطع کرنے‘بینک اکانٹس کی معطلی اور انتہائی معاملات میں موٹر ویز اور ہوائی اڈوں پر نقل و حرکت کو محدود کرنے جیسے نتائج سے بچنے کے لئے قریبی ٹیکس آفس میں اپنا اندراج کروانا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ایف بی آر پورے ملک میں فیلڈ فارمیشنز کے ذریعے سروے کرنے اور جاری کاروباری و تجارتی سرگرمیوں کے بارے میں معلومات جمع کر رہا ہے جو مستقبل قریب میں ویب سائٹ پر دستیاب ہوں گی۔

متعلقہ تحاریر