محمد رضوان پاکستان ٹی 20 ٹیم کے نائب کپتان مقرر

پاکستان کرکٹ بورڈ نے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کو پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا نائب کپتان مقرر کر دیا۔
محمد رضوان اس وقت شاہین شاہ آفریدی کی قیادت میں نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنے والی پاکستان ٹیم میں شامل ہیں۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5 میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلی جائے گی۔
دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 12 جنوری کو آکلینڈ میں کھیلا جائے گا۔
قومی ٹیم کل سے نیوزی لینڈ میں ٹریننگ کا آغاز کرے گی۔









