امت مسلمہ پر فرض ہے بیت المقدس کو یہودیوں سے آزاد کروائے، مفتی تقی عثمانی

مفتی اعظم پاکستان مفتی تقی عثمانی نے کہا ہے کہ امت مسلمہ پر فرض ہے بیت المقدس کو یہودیوں سے آزاد کروائے۔
کراچی میں حرمت اقصیٰ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مفتی تقی عثمانی کا کہنا تھا کہ آج کے اجتماع کا پس منظر یہ ہے کہ حماس کی طرف سے جہاد کا آغاز ہوا۔
فلسطین میں 2 ریاستوں کے قیام کی بات سے پرہیز کیا جائے، مفتی تقی عثمانی
انہوں نے کہا کہ اس وقت وطن عزیز میں جلسے جلوس اور ریلیاں نکالی گئیں، میں دیکھ رہا تھا رفتہ رفتہ یہ مسئلہ دھیما پڑتا جارہا تھا، ہم نے سوچا سب سے پہلے علما کو جمع کرکے گزارش کی جائے کہ اس مسئلے کو زندہ رکھیں۔
مفتی تقی عثمانی کا کہنا تھا کہ عالم اسلام میں بہت سی زمینوں پر غیروں کا قبضہ ہے، یہاں مسئلہ زمین کا نہیں نہ اس بات کا ہے کہ غیروں نے قبضہ کیا ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اصل مسئلہ بیت المقدس کا ہے، فلسطین کا مسئلہ مسجد اقصیٰ کا ہے، یہ مسئلہ ہمارے قبلہ اول کا ہے، امت مسلمہ پر فرض ہے اسے یہودیوں سے آزاد کروائے۔









