پی ایس او کے ڈوبنے کا خطرہ، قابل وصول رقم 853؍ ارب روپے ہوگئی

پاکستان کے ریاست کی ملکیت میں ادارے پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) کے ڈوب جانےکا خطرہ پیدا ہوگیا ہے۔
اس کے قابل وصول رقوم کا حجم 853؍ارب روپے تک پہنچ گیاہے جس کا بنیادی سبب سوئی ناردرن گیس کا ایل این جی کی درآمد کی مد میں572؍ارب روپے کا نادہند ہونا ہے۔ اس قطار میں دوسرا نمبر تونائی کے شعبے کا ہے جس پر پی ایس او کے187؍ارب روپے واجب الادا ہیں۔
مالی بحران کا شکار قومی ایئر لائن پی آئی اے پر27؍ارب روپے نکلتے ہیں جس نے پی ایس او کی مالی مشکلات میں کئی گنا اضافہ کردیا جو اپنی بین الاقوامی مالی ذمہ داریاں پوری کرنے سے قاصر ہے۔
ادائیگیاں نہ ہونے کے باعث قطر سے ایل این جی کی درآمد متاثر ہوسکتی ہے۔ وزارت توانائی کے سینئر حکام نے اس پریشان کن صورتحال سے اعلیٰ فیصلہ ساز حکام کو آگاہ کردیا گیا ہے۔









