کالا دھن کنٹرول کرنے کیلئے کرنسی ڈی مونیٹائزیشن کا امکان‘ ماہرین مالیات

گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان جمیل احمد نے پیر کی سہ پہر پاکستان میں ہر مالیت کے کرنسی نوٹ تبدیل کرنے اور اُنکی جگہ نئے سکیورٹی فیچرز والے جدید ترین کرنسی نوٹ جاری کرنے کا جو اعلان کیا ہے‘ وفاقی وزارت خزانہ کے سابق عہدیداروں اور مالیاتی ماہرین کی طرف سے اس بارے میں مختلف آراء کا اظہار ہو رہا ہے۔ اقتصادی ماہرین کے مطابق کالا دھن کنٹرول کرنے کیلئے کرنسی ڈی مونیٹائزیشن کا امکان،دشمنوں کے ایجنٹ جعلی کرنسی پھیلا رہے ہیں‘ مہنگائی ‘ افراط زر بے قابو ہو رہا ہے، اس اعلان کی ایک وجہ یہ ہو سکتی ہے کہ پاکستان میں بہت زیادہ جعلی کرنسی نوٹ پھیلا دیئے گئے ہوں‘ یہ کام مقامی لوگ بھی کر سکتے ہیں یا ہمسایہ ممالک کے پاکستان دشمن ایجنٹوں کے ذریعے جعلی کرنسی نوٹ پھیلائے جا رہے ہوں‘ اس کا بھی امکان ہے کہ اسی وجہ سے پاکستان کی کرنسی کمزور ہو رہی ہے اور مہنگائی اور افراط زر پر قابو پانا مشکل اور دشوار بنتا جا رہا ہو۔









