پاکستانیوں کو بلاخوف اپنا لیڈر منتخب کرنے کا حق ہے، امریکا
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا ہے کہ پاکستانیوں کو بلاخوف اپنا لیڈر منتخب کرنے کا حق حاصل ہے۔
واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران انہوں نے پی ٹی آئی کی ریلی پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے متاثرین سے اظہار ہمدردی کیا۔
سائفر کیس: بانیٔ پی ٹی آئی، شاہ محمود کو 10، 10 سال قیدِ بامشقت کی سزا
میتھیو ملر نے کہا کہ پاکستان میں گزشتہ مہینے دیگر سیاسی جماعتوں پر بھی حملے ہوئے، الیکشن کمیشن کا عملہ بھی کئی جگہ حملوں کی زد میں رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ انتخابی عمل کو نقصان پہنچانے والے کسی بھی تشدد کی مذمت کرتے ہیں۔
میتھیو ملر نے مزید کہا کہ پاکستان میں آزادانہ اور شفاف انتخابی عمل دیکھنا چاہتے ہیں۔









