عوام کے لیے بجلی مزید مہنگی ، 49 ارب روپے کا بوجھ ڈالنے کا حکومتی فیصلہ

دسمبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ پر نیپرا میں سماعت مکمل ہوگئی ہے ۔ نیپرا نے بجلی 5 روپے 62 پیسے مہنگی کرنے کی ابتدائی منظوری دے دی ۔
بجلی صارفین پر 49 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا ۔ نیپرا اتھارٹی اعدادوشمارکا جائزہ لےکرتفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کرے گی
بجلی دسمبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کی گئی ہے ۔ بجلی صارفین کو آئندہ ماہ اضافی ادائیگیاں کرنا ہوں گی ۔ اضافے کا اطلاق لائف لائن کے الیکڑک صارفین پر نہیں ہوگا۔ نیپرا کے مطابق بجلی کمپنیوں نے اضافی بل بھجوانے پراپنے جواب دے دئیے ہیں اگر جواب تسلی بخش جاری نہ ہوا تو کمپنیوں کوشوکازنوٹس جاری کریں گے۔ نیپرا کےممبر رفیق شیخ کے مطابق بجلی کمپنیوں کی اووربلنگ کے معاملے کومارچ تک فائنل کردیں گے
بجلی کمپنیاں فروری تک خراب میٹرزتبدیل کردیں گی ۔









