پنجاب میں وزیر اطلاعات کی جگہ معاون خصوصی کی تقرری

فردوس عاشق اعوان نے نوٹی فکیشن جاری ہونے کے بعد ایک ٹویٹ کی ہے جس میں وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا گیا ہے۔

پاکستان کے صوبہ پنجاب میں حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف نے وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان کو دوسری مرتبہ محکمہ اطلاعات سے سبکدوش کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور وزیرِ اعظم کی سابق معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کو وزیر اعلی پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات تعینات کر دیا ہے۔  

پنجاب حکومت نے ایک نوٹیفکیشن کے ذریعے فردوس عاشق اعوان کو وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی معاون خصوصی برائے اطلاعات مقرر کردیا گیا۔

تا حال حکومت پنجاب، فیاض الحسن چوہان یا پھر فردوس عاشق اعوان نے اِن تبدیلیوں کی وجوہات کے بارے میں تذکرہ کیا ہے۔

پنجاب سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کے نوٹیفکیشن کے مطابق فیاض الحسن چوہان جو اطلاعات کے ساتھ ساتھ وزیر کالونیز بھی تھے اب صرف وزیر کالونیز کا قلمدان سمبھالیں گے۔

یہ تبدیلی صرف وزارت اطلاعات میں ہی نہیں ہوئی بلکہ صوبائی وزیر کوآپریٹو مہر محمد اسلم اور صوبائی وزیر جیل خانہ جات زوار حسین وڑائچ سے بھی ان کے قلمدان واپس لے لیے گئے ہیں۔

فردوس عاشق اعوان نے نوٹی فکیشن جاری ہونے کے بعد ایک ٹویٹ کی ہے جس میں وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا گیا ہے۔

فردوس عاشق اعوان 2008 میں پاکستان پیپلز پارٹی کے دور حکمرانی میں وفاقی وزیر اطلاعات رہ چکی ہیں۔

متعلقہ تحاریر