الحمراء آرٹس کونسل میں رنگ اور سُر بکھر گئے

کلچرل کمپلیکس لان میں نوجوانوں اور بچوں نے پینٹنگ اور موسیقی کے مقابلے میں حصہ لیا۔

الحمراء آرٹس کونسل کے کلچرل کمپلیکس لان میں نوجوانوں اور بچوں نے پینٹنگ اور موسیقی کے مقابلے میں حصہ لیا۔ الحمراء اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس کے نوجوان فنکاروں نے شاندار پرفامنس دی، کسی نے پینٹنگ بنائی تو کسی نے سُر بکھیرے۔

نوجوان گلوکاروں نے پاکستانی لیجنڈز کے گائے ہوئے گیتوں پر زبردست پرفارمنس دی، نوعمر مصوروں نے منفرد انداز میں قدرتی مناظر کو رنگوں میں ڈھالا۔

یہ بھی پڑھیے

الحمراء آرٹس کونسل کا "ہیر” کے مصنف وارث شاہ کو خراج تحسین

اس موقع پر ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء اعجاز احمد منہاس نے کہا کہ ادارے کی ساکھ  کی بناء پر نوجوان یہاں کھچے چلے آتے ہیں،عوام کا الحمراء پر اعتماد اثاثہ ہے۔

ڈپٹی ڈائریکٹر کلچرل کمپلیکس نوید بخاری نے بتایا کہ الحمراء اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس فنون لطیفہ کے 12 شعبوں میں اپنی خدمات سرانجام دے رہی ہے۔

ترجمان الحمراء اکیڈمی کے مطابق کلچرل کمپلیکس اپنے محل وقوع میں شہر کی شاندار جگہ پرواقع ہے، یہاں کی ثقافتی سرگرمیاں لوگوں کی توجہ کا مرکز ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آرٹ کے فروغ میں دونوں کمپلیکسز، الحمرا مال اور الحمراء کلچرل کمپلیکس بھرپور کردار ادا کررہے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ کورونا وائرس کے پیش نظر ثقافتی سرگرمیاں آؤٹ ڈور منعقد کی جا رہی ہیں۔

تقریب میں اکیڈمی کے طالبعلم و اساتذہ اور الحمراء افسران، کیوریٹر ہاجرہ محمود، اسٹیج منیجر محمد اعظم، محمد ثاقب، صدف، بابر مصطفیٰ، حسن آفتاب و دیگر نے شرکت کی۔

بہت عرصے کے بعد الحمرا میں بچوں اور نوجوانوں کے حوالے سے پروگرام کا انعقاد کیا گیا تھا۔

کراچی آرٹس کونسل بھی ہر سال بچوں اور نوجوانوں کے لیے مختلف مقابلے اور فیسٹیولز منعقد کرواتی ہے جس میں جیتنے والوں کو انعامات دئیے جاتے ہیں۔

متعلقہ تحاریر