انسداد کورونا ویکسی نیشن: پاکستان نے 10 کروڑ خوراک کا سنگ میل عبور کرلیا

ویکسی نیشن لگانے والے افراد کی مجموعی تعداد 10 کروڑ سے بڑھ گئی ہے، 3 کروڑ 80 لاکھ سے زائد افراد کی ویکسی نیشن مکمل ہو چکی ہے

این سی اوسی کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسی نیشن لگانے والے افراد کی  مجموعی تعداد 10 کروڑ سے بڑھ گئی ہے، 3 کروڑ 80 لاکھ سے زائد افراد کی ویکسی نیشن مکمل ہو چکی ہے۔ پاکستان نے انسداد کورونا وائرس کی 10 کروڑ ویکسین کی خوراکیں لگانے کا سنگِ میل حاصل کر لیا۔  

پاکستان میں عالمی وبا ء کورونا وئرس کی روک تھام کے لیے قائم کیئے گئے ادارے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے سربراہ و وفاقی وزیر اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ الحمد للّٰہ آج ملک میں کورونا ویکسینیشن کی تعداد 10 کروڑ سے بڑھ گئی ہے، 3 کروڑ 80 لاکھ سے زائد افراد کی ویکسینیشن مکمل ہو چکی ہے۔ انہوں نے مزید بتایا ہے کہ 3 کروڑ افراد نے کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین کی ایک ڈوز لگوائی ہے۔ اسد عمر نے تمام پاکستانیوں پر زور دیا ہے کہ انتہائی ضروری ہے کہ جو لوگ کورونا وائرس کی ویکسین کی ایک ڈوز لگوا چکے ہیں وہ دوسری ڈوز بھی لگوائیں۔

یہ بھی پڑھیے

این سی او سی کا کرونا کیخلاف 500 دن کی شاندار کارکردگی پر جشن

این سی او سی کی کرونا کے اعدادوشمار میں ردوبدل کی کوشش؟

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق گزشتہ روز   6 لاکھ 81 ہزار 520 افراد کو ویکسین لگائی گئی، جبکہ ملک بھر میں اب تک 10 کروڑ 16 ہزار 587 ویکسین کی خوراکیں لگائی جاچکی ہیں۔

  ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کی تشخیص کے لئے 39,179 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 552 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ مثبت کیسز کی شرح 1.40 فیصد رہی اس دوران مہلک وائرس سے متاثر ہوکر مزید 15  افراد جان کی بازی ہار گئے ۔

ملک میں کورونا وائرس کے مجموعی کیسز12 لاکھ 67 ہزار 945 تک جا پہنچے ہیں جبکہ فعال کیسز کی تعداد 24081 ہے دوسری جانب کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد28 ہزار 3 سو 59 ہوگئی ۔

متعلقہ تحاریر