سینئر اینکر جاوید چوہدری کے بیٹے نے باپ کی عزت مٹی میں ملادی

فائز جاوید سمیت نشے میں دھت 4نوجوانوں نےکالج پر حملہ کرکے عملے،اساتذہ اور طلبہ کو زد وکوب کیا،ایف آئی آر

اسلام آباد پولیس نے ایکسپریس نیوز کے سینئر اینکر پرسن جاوید چوہدری کے بیٹے فائز جاوید اور ان کے بھتیجے سمیت6 نوجوانوں کو  گرفتارکرلیا۔

جاوید چوہدری کے بیٹے فائز جاوید سمیت 6 ملزموں پر نشے میں دھت ہوکر سرکاری کالج پر حملہ کر کر کےعملے، گارڈ زاور خواتین اساتذہ سے بدتمیزی اور لڑائی جھگڑے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے
پشاور یونیورسٹی کی طالبات جنسی ہراسانی کا شکار، حکام کا کارروائی سے گریز

اسلام آباد کے تھانہ شالیمار میں  ماڈل کالج فار بوائزسیکٹر3/11راجہ مارکیٹ کے پرنسپل  ڈاکٹر اسد فیض کی مدعیت میں درج مقدمے میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ جمعہ 12نومبر کی صبح 8 بجے  سرمئی رنگ کی ویگو نمبرVE-ICT/016میں سوار4نوجوانوں نے کالج کے سامنے گاڑی روک  کر گارڈ سے بدتمیزی اور گالم گلوچ کی اور زبردستی کالج میں گھس گئے۔

Javed-Chaudry, جاوید چوہدری
Javed-Chaudry, جاوید چوہدری

ایف آئی آر کے مطابق نشے میں دھت ملزمان نے کالج کے عملے ،اساتذہ بشمول خواتین اور طلبہ کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ ایف آئی آر کے مطابق ملزمان   کی شناخت علی فیضان مرزا، محمد فائز جاوید، حارث امتیاز اور فضل خان کے ناموں سے ہوئی ہے۔

نیوز 360 کو دستیاب معلومات کے مطابق جاوید چوہدری کے صاحبزادے محمد فائز جاوید کی گرفتاری ہفتے کی صبح عمل میں آئی ہے۔جبکہ پولیس نے جاوید چوہدری کے بھتیجےسمیت مزید2 نوجوانوں کو  اس مقدمے میں گرفتار کرلیا ہے۔مقدمے میں گرفتار ملزمان کی تعداد 6 ہوگئی ہے۔

متعلقہ تحاریر