مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نوازکا میڈیا سے شکوہ

میڈیا نے پانامہ کیس پر 4 ہزار شوز کیے،یہ تعداد  اے آروائی سے حاصل کی ہے،مریم نواز

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے میڈیا سے شکوہ کرڈالا۔ کہتی ہیں پانامہ کیس کے دوران میڈیا نے ن لیگ کیخلاف 4 ہزار شوز کیے۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ پانامہ کیس کے حوالے سے شوز کی یہ تعداد انہیں اے آروائی کی انتظامیہ نے دی ہے، وہ کہتے ہیں ہم نے پانامہ کیس کے حوالے سے 4 ہزار شوز کیے  لیکن ن لیگ کی حکومت نے توہمیں کبھی کچھ نہیں کہا۔

یہ بھی پڑھیے

انتخابی اصلاحات اور ای وی ایم کے بل منظور، الیکشن کمیشن اور عدلیہ کاامتحان شروع

 

اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ دینے کا حق، شہباز شریف 2013میں کچھ 2021میں کچھ

بدھ کو اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ  کے زیراہتمام قومی جرنلسٹ کنونشن سے خطاب کے دوران مریم نواز نے شرکا سے پوچھا کہ کیا آپ لوگ گواہی دیں گے کہ جب  پانامہ کیس پر کتنے ٹالک شوز چلے، میں خود نہیں گنواتی آپ لوگ جواب دیں۔

تقریب کے شرکا نے جواب میں سیکڑوں کہا تو مریم نواز بولیں کہ سیکڑوں نہیں 4ہزار شوز کیے گئے اور یہ تعداد انہوں نے اے آر وائی نیوز سے حاصل کی ہے۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز  نے مزید کہا کہ اے آر وائی کی انتظامیہ نے بتایا کہ ہم نے 4ہزار شوز کیے لیکن ہمیں  تو کبھی مسلم لیگ ن کی حکومت نے کچھ نہیں کہا۔
مریم نواز نے تقریب کے شرکا کو کہا کہ اب آپ لوگوں کیلیے سوال چھوڑ کر جارہی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ آج حق اور سچ لکھنے پر ابصار عالم پر دن دہاڑے گولیاں چلائی جاتی ہیں، صرف سوال پوچھنے پر مطیع اللہ جان کو اغوا کرلیا جاتا ہے۔

 

 

متعلقہ تحاریر