مراد سعید نے3سال میں کتنے ارب کمائے اور کتنے کروڑ بچائے؟

نیشنل ہائی ویز اتھارٹی نے 3 سال  کے دوران آمدن میں کل124.50فیصد (99ارب روپے) کا اضافہ کیا،وفاقی وزیر مواصلات

وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے اپنی وزارت کی 3 سالہ کارکردگی عوام کے سامنے رکھ دی۔

کہتے ہیں نیشنل ہائی ویز اتھارٹی نے 3 سال  کے دوران آمدن میں کل124.50فیصد (99ارب روپے) کا اضافہ کیا۔

یہ بھی پڑھیے

 

مراد سعید نے اپنے ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ  احتساب سے کل 24.2ارب روپے کی ریکوری ہوئی۔ کفایت شعاری سے 100 کروڑ روپے کی بچت ہوئی  جبکہ 5ارب  روپے کی زمین واگزار کروائی۔

مراد سعید کے مطابق ان کی وزارت نے 3سال کے دوران  2ہزار کلو میٹر سڑکوں پر کام مکمل اور 6ہزار118کلومیٹر سڑکوں کی  منصوبہ بند ی کی ۔شفافیت کیلیے ای پروکیورمنٹ کا آغاز کیا اور تمام سڑکوں کا جی آئی ایس فیلڈ سروسے کیا۔

انہوں نے مزید لکھا کہ آمدن میں یہ اضافہ گورننس کو بہتر کرکے حاصل کیا گیا، جن 2 موٹرویز پر ٹیکس بڑھتا ہے اس کا معاہدہ پچھلی حکومت 20 سال کے لیے کرکے گئی تھی جو 2034تک بنتا ہے۔ موجودہ حکومت 117 ٹول پلازوں میں سے کسی کے اوپر بھی کوئی ٹیکس نہیں بڑھایا۔ یہ ادارہ میرا ذاتی نہیں قومی ہے اس لیے خوش ہوجائیے۔

متعلقہ تحاریر