وفاق کا کے الیکٹرک کو 25ارب دینے سے انکار، کراچی میں بجلی کے بڑے بحران کا خدشہ

وفاق نے کے الیکٹرک کو سبسڈی پر ہری جھنڈی دکھادی،بینکوں نے کے الیکٹرک کو کریڈٹ لائن دینے سے انکار کردیا،کے الیکٹرک کو فرنس آئل کی خریداری کیلیے فنڈز کی کمی کا سامنا

جہاں ایک جانب ملک بھر میں بجلی کا بحران شدید ہوتا جارہا ہے وہیں کے الیکٹرک نے بھی کراچی کے شہریوں کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔ وفاقی کی جانب سے 25 ارب روپے کی سبسڈی رقم نہ ملنے کے سبب کراچی میں بجلی کا بڑا بحران پیدا ہونے کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔

نیوز 360 کے مصدقہ سے ذرائع سے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ وفاقی حکومت نے کے الیکٹرک کو 25 ارب روپے کی سبسڈی رقم دینے سے انکار کردیا ہے جس کے باعث کے الیکٹرک کے پاس فرنس آئل خریدنے کے لیے فنڈز کی کمی ہو گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

مفتاح اسماعیل نے آئی ایم ایف سے مذاکرات کے بعد عوام پر پیٹرول بم گرا دیا

سیاسی انتشار پاکستان کومعاشی دیوالیہ پن کے قریب لے آیا، بلومبرگ

ذرائع نے نیوز 360 کو بتایا ہے کہ بینکوں نے کے الیکٹرک کو کریڈٹ لائن دینے سے بھی انکار کر دیا ہے جبکہ حکومت نے کے الیکٹرک کو خود مختار گارنٹی دینے سے انکار کر دیا ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ وفاق کی جانب رقم کی فراہمی نہ ہونے کی وجہ سے توانائی کے شعبے سے وابستہ کئی کمپنیاں ڈیفالٹ کے دہانے پر پہنچ گئی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی سطح پر ایل این جی اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں جس کی وجہ سے بجلی پیدا کرنے کے لیے توانائی کی لاگت میں 48 فیصد اضافہ ہوگیا ہے۔

ذرائع نے نیوز 360 کو بتایا ہے عالمی سطح پر فیول کی قیمت بڑھنے کا براہ راست بجلی پیداوار پرہو گا جس سے بجلی کے فی یونٹ لاگت میں 10.24 روپے میں اضافہ ہو جائے گا، اور اکاؤنٹ پر فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز 10 سے 12 روپے فی یونٹ تک بڑھ جائیں گے۔

متعلقہ تحاریر