پارٹی کو سید احمد جان کی قربانی پر ہمیشہ فخر رہے گا، عمران خان

سابق وزیراعظم اور چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا ہے سید احمد جان کی قربانی کو بھولنے نہیں دیا جائے گا، پارٹی مرحوم کے بچوں کا ہر ممکن خیال رکھے گی۔

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے پارٹی کو سید احمد شہید کی قربانی پر فخر ہے، سید آحمد جان آزادی مارچ کا شہید ہے۔

ان خیالات کا اظہار چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے آزادی مارچ میں گر کر جاں بحق ہونے والے کارکن سید احمد کے گھر مردان میں اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہوئے کیا۔

یہ بھی پڑھیے

اٹک پل سے گر کر جاں بحق ہونے والے پی ٹی آئی کے کارکن کی نماز جنازہ ادا

عمران خان کا مرحوم سید احمد کے اہل خانہ سے ملاقات کے لیے وزیراعلی خیبر پختونخوا محمود اور دیگر پارٹی قائدین کے ہمراہ مردان پہنچے تھے۔

عمران خان اور دیگر پارٹی قائدین نے سید احمد کے اہل خانہ سے تعزیت کی اور دلی ہمدردی کا اظہار کیا ، عمران خان نے مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی۔

تحریک انصاف کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ ہمارے دین میں شہیدوں کا سب سے اونچا رتبہ ہے، سید احمد جیسے کارکنوں کی قربانی سے حقیقی آزادی حاصل ہوتی ہے، سید احمد جان کی کی قربانی کو بھولنے نہیں دیا جائے گا۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا سید احمد جان کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی، اور نہ ہی پارٹی سید آحمد شہید کے اہل خانہ کو تنہا نہیں چھوڑے گی، سید احمد شہید کے بچوں کا ہر ممکن خیال رکھا جائے گا۔

متعلقہ تحاریر