سینیٹری پیڈز، ڈائپرز اور انکے خام مال کی درآمد پر پابندی نہیں، وزیرخزانہ

صرف کچھ پرتعیش اور غیر ضروری اشیا کی درآمد پر پابندی لگائی گئی ہے، حکومت آج باضابطہ وضاحت جاری کردے گی، مفتاح اسماعیل

وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے سینیٹری پیڈز ، ڈائپرز اور ان کے خام مال کی درآمد پر پابندی  سے متعلق خبروں کی تردیدی کردی۔

وزیرخزانہ نے کہا ہے کہ حکومت اس حوالے سے آج باقاعدہ وضاحت جاری کردے گی۔

یہ بھی پڑھیے

حکومت کا 2لاکھ ٹن یوریا کھاد اور 30 لالکھ ٹن گندم درآمد کرنے کا فیصلہ

اپریل کے مہینے میں مہنگائی کی شرح میں 13.4 فیصد اضافہ ریکارڈ

مسلم لیگ ن کی  رکن قومی اسمبلی اور وزیردفاع خواجہ آصف کی صاحبزادی شزا فاطمہ  نے ٹوئٹر پر سینیٹری پیڈز کے خام مال کی درآمد پر پابندی سے متعلق شیئر کی جانے والی خبر پر تبصرہ کرتے ہوئے وزیرخزانہ مفتاح اور لیگی نائب صدر مریم نواز سے بات کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی۔

شزا فاطمہ نے جس ٹوئٹر پوسٹ پر تبصرہ کیا تھا اس کے ساتھ منسلک ڈیجیٹل میڈیا پلیٹ فارم”پروفٹ“ کی خبر میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ حکومت کی جانب سےغیر ضروری درآمدی اشیا پر پابندی کے باعث پاکستانی مارکیٹ  کیلیے 84 فیصد سینیٹری پیڈزبنانے والی 2 بڑی کمپنیوں پراکٹل اینڈ گیمبل اور سینٹیکس کو درآمدی خام مال کی فراہمی بند ہوگئی  ہے جس کے باعث سینٹیکس  کو مجبوراً اپنا کام بند کرنا پڑے گا۔

مفتاح اسماعیل نے شزا فاطمہ کے ٹوئٹ پر تبصری کرتے ہوئے وضاحت کی کہ  صنعتی خام مال کی درآمد پر کوئی پابندی نہیں ہے، صرف کچھ پرتعیش اور غیر ضروری اشیا کی درآمد پر پابندی لگائی گئی ہے۔

مفتاح اسماعیل نے مزید کہا  کہ یقینی طور پر سینیٹری پیڈز اور ڈائپرز یا ان کے خام مال کی درآمد پر کوئی پابندی عائد نہیں کی ہے جو  کہ ظاہر سی بات ہے کہ ضروری اشیا ہیں۔مفتاح اسماعیل نے واضح کیا کہ  ہم پیر کو باضابطہ طور پر ہدایت جاری کریں گے۔

متعلقہ تحاریر