سول ایوی ایشن کے ملازم نے گدھا گاڑی پر دفتر آنے کی اجازت کیوں مانگ لی؟

اسلام آباد ایئرپورٹ پر تعینات آصف اقبال کا ٹرانسپورٹ کی سہولت بند کرنے پر انوکھا احتجاج،تمام ملازمین کو فیول الاؤنس اور پک اینڈ ڈراپ کی سہولت میسر ہے، جن روٹس پر پبلک ٹرانسپورٹ دستیاب ہے صرف وہاں پک اینڈ ڈراپ کی سہولت ختم کی ہے، سول ایوی ایشن

سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کے ملازم نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ادارے کی جانب سے مہیا کی گئی ٹرانسپورٹ کی سہولت بند کرنے پر انوکھا احتجاج کیا ہے۔ملازم نے ڈی جی سول ایوی ایشن کو خط لکھ کر گدھا گاڑی پر دفتر آنے اور پارکنگ میں گدھا گاڑی کھڑنے کرنے کی اجازت مانگ لی۔

اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر تعینات سول ایوی ایشن  اتھارٹی کے ملازم آصف اقبال نے ڈائریکٹر جنرل سول ایوی ایشن کو خط لکھ کر موقف اپنایا ہے کہ وہ 25 سال سے ادارے میں ملازمت کررہا ہے لیکن   مہنگائی کے اس دور میں سول ایوی ایشن کے ملازمین کی ٹرانسپورٹ بند کردی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

ماؤنٹ ایوریسٹ دنیا کی بلند ترین کچرا کنڈی میں تبدیل

بھارت میں 22 سالہ لڑکے نے 38 سالہ سوتیلی ماں کو بھگاکر شادی کرلی

آصف اقبال نے کہا ہے کہ وہ پبلک ٹرانسپورٹ افورڈ  نہیں کرسکتا لہٰذاا سےگدھا گاڑی پر دفتر آنے اور کارپارکنگ میں گدھا گاڑی کھڑی کرنے کی اجازت دی جائے۔

دوسری جانب ترجمان سی اے اے کا ردعمل میں کہنا ہے کہ ادارے کے تمام ملازمین کو فیول الاؤنس ملتا ہے اور پک اینڈ ڈراپ کی سہولت بھی دستیاب ہے تاہم  جن روٹس پر پبلک ٹرانسپورٹ دستیاب ہے ان روٹس پر پک ایںڈ ڈراپ کی سہولت ختم کی گئی ہے۔ترجمان سی اے اے کا مزید کہنا ہے کہ اسلام آباد ائیرپورٹ پر میٹرو بس سروس بھی دستیاب ہے۔

متعلقہ تحاریر