برطانوی شہری نے لاک ڈاؤن کے دوران ایک ہزار فلمیں دیکھ لیں

سمر سٹ کے رہائشی فل واٹس کے مطابق ” گون ود دی  ونڈ “اس  کی ہزارویں فلم تھی جو اس نے گزشتہ برس 28دسمبر کو دیکھی

کروناوبا کے دوران دنیا بھر میں کاروباری سرگرمیاں ماند پڑنے کےباعث  بیروزگاری عروج پر رہی۔کروڑوں افراد ملازمتوں سے ہاتھ دھو بیٹھے تاہم نوجوانوں کی بڑی تعداد نے انٹرنیٹ پر فری لانسنگ کوپہلے روزگار کا ذریعہ اور پھر کیریئر بنالیا۔ مگر ایک برطانوی شہری ایسا بھی ہے جس نے  لاک ڈاؤن کے نتیجےمیں بیروزگار ہونے کے بعد ایک ہزار فلمیں دیکھ ڈالیں۔

برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق انگلش  کاؤنٹی سمر سٹ  کے رہائشی فل واٹس نے کروناوبا کے نتیجے میں ملازمت سے ہاتھ دھونے کے بعد لاک ڈاؤن کے دوران ایک ہزار فلمیں دیکھنے کا اعتراف کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

ماؤنٹ ایوریسٹ دنیا کی بلند ترین کچرا کنڈی میں تبدیل

بھارت میں 22 سالہ لڑکے نے 38 سالہ سوتیلی ماں کو بھگاکر شادی کرلی

برطانوی شہری کے مطابق اس نےایک دن میں  زیادہ سے زیادہ  7  اور سال بھر کے دوران  ایک ہزار 28 فلمیں دیکھیں۔

سنیما کے سابق ملازم کے بیٹے فل واٹس نے کہا کہ آخر میں بہت ساری فلموں کو فٹ کرنے کی کوشش کر رہا تھا اس لیے یہ قدرے محنتی ہو گیا لیکن میرے لیے فلمیں دیکھنا آرام کرنے کا ایک طریقہ ہے۔فل واٹس کے مطابق ” گون ود دی  ونڈ “اس  کی ہزارویں فلم تھی جو اس نے گزشتہ برس 28دسمبر کو دیکھی۔

نیوزاینڈ لائف اسٹائل میگزین ہیلو پاکستان کے انسٹاگرام پیج پر شیئر کی گئی پوسٹ  پر صارفین نے دلچسپ تبصرے کیے ہیں اور کئی صارفین نے فلم دیکھنے کے اپنے ریکارڈز بھی پیش کردیے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by H Pakistan (@hellopakistan)

ایک صارف نے لکھا کہ بھائی کبھی پاکستان آؤ ہر گھر سے ہزار فلمیں او رسیزنز دیکھنے والا نکلے گا۔ ایک اور صارف نے لکھا کہ میں 1100 فلمیں دیکھ چکاہوں، میں پاکستانی ہوں، کیا آپ میرا یقین کریں گے اور اس خبر کو پوسٹ کریں گے؟

Facebook Comments Box