کمالیہ: طالبہ کو زیادتی کے بعد قتل کرنیوالا اسکول چوکیدار گرفتار

ملزم غفار  نے بچی سے زیادتی کے بعد اسے  قتل کرکے لاش دریا میں بہادی تھی

پنجاب کے شہر کمالیہ میں چوتھی کلاس کی طالبہ ام لیلیٰ کو زیادتی کے بعد قتل کرنیوالے اسکول کے بد بخت چوکیدار غفار کو گرفتار کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ام لیلیٰ 4 ماہ پہلے گھر سے سکول پڑھنے گئی لیکن واپس نہ آئی جس پر تلاش شروع ہوئی تو اسکول کے پرائیویٹ چوکیدار کو حراست میں لیکر تفتیش شروع کی گئی۔ پولیس ذرائع کے مطابق ملزم غفارنے بچی سے زیادتی کا اقرار کیا ۔تاہم نامعلوم وجوہات کی بنا پر ملزم کو چھوڑ دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے

کورنگی میں بیٹی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والا درندہ صفت باپ گرفتار

آر پی او فیصل آباد عمران محمود کی کھلی کچہری میں بچی کے والد صفدر کی درخواست پر  ایس ایچ او راشد اسلام کو معطل کرتے ہوئے تفتیش نئے سرے سے شروع کروائی تو ملزم غفار چوکیدار نے نہ صرف اپنے قبیح جرم کا اقرار کر لیابلکہ جائے وقوعہ سے ام لیلیٰ کے کپڑے اور جوتے بھی برآمد کروا دئیے۔

 

دوران تفتیش ملزم غفار  نے اپنے بیان میں کہا کہ  بچی سے زیادتی کے بعد اسے  قتل کرکے لاش دریا میں بہادی تھی۔ پولیس نے تفتیش کے بعد ملزم غفار چوکیدار کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز  نے کمالیہ میں پیش آئے انسانیت سوز واقعہ پر غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ درندہ صفت مجرم کو جب تک نشان عبرت نہ بنایا اس طرح کے افسوسناک واقعات پر قابو پانا ممکن نہیں ہے ۔

وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف نے  کہا کہ ام لیلیٰ کے خاندان کو انصاف دلانا میرا فرض ہے اور ہم اپنا فرض نبھائیں گے ۔

متعلقہ تحاریر