کینڈی لینڈ کے منافع نے مفتاح اسماعیل کو جھوٹا ثابت کردیا
اسماعیل انڈسٹریز کے نام سے لسٹڈ کمپنی کینڈی لینڈ نے 2021 میں1.7روپے کا منافع کمایا
وفاقی وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں ملک کی معیشت کا بدترین حال رہا۔ لاکھوں افراد اپنے روزگار کھوبیٹھے جبکہ مہنگائی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
مسلم لیگ نون کے رہنما وفاقی وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے ایک پریس کانفرنس کے دورانعمران خان کے دور حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت میں ملکی معاشی صورتحال بدترین ہوئی جبکہ کاروبار تباہ ہو کر رہ گئے ۔
یہ بھی پڑھیے
وزیر اعظم جلد کفایت شعاری مہم کا اعلان کریں گے، مفتاح اسماعیل
ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے ملک کو بدترین معاشی بحران کی جانب دھکیل دیا۔ عمران خان معیشت میں بارودی سرنگیں بچھا کرگئے۔ سابقہ حکومت کی نااہلی کی وجہ سے ملکی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے جس کا خمیازہ عام عوام کو بھگتنا پڑرہا ہے۔
سابق وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل دعویٰ کررہے تھے کہ تحریک انصاف حکومت نے ملکی معیشت تباہ کردی ہے جبکہ درحقیقت تحریک انصاف کے دور حکومت میں مفتاح اسماعیل کی کمپنی نے گزشتہ سال دوگنا منافع کمایا۔
مفتاح اسماعیل کی کمپنی کینڈی لینڈ نے نون لیگی دور حکومت میں 35 کروڑ منافع دکھایا جبکہ 2021 میں ان کی سیلز 10 فیصد بڑھی جس سے ان کا منافع 40 بلین ارب سے 45 ارب روپے تک پہنچ گیا ۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اسماعیل انڈسٹریز کے نام سے لسٹڈ کمپنی کینڈی لینڈ کے 2021 میں 1.7 روپے کا منافع کمایا جبکہ 2020 میں یہ منافع 932 ملین روپے تھا۔
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ کورونا کی بدترین صورتحال کے باعث بھارت میں موجود کینڈی لینڈ کے آڈرز پاکستان کی کینڈی لینڈ کو ملے تھے ۔