ریسلر انعام بٹ  پی او اے ایتھلیٹس کمیشن کے چیئرمین منتخب ہوگئے

خاتون اولپمیئن ماحور شہزاد  اور یگر پانچ  خواتین  بھی نمائندہ منتخب کی گئیں

پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے ایتھلیٹس کمیشن  کا اجلاس اولمپک ہاوس میں منعقد ہوا جس میں عالمی  چیمپئن محمد انعام بٹ کو  کمیشن کا صدر جبکہ خاتون اولپمیئن ماحور شہزاد  اور یگر پانچ  خواتین  بھی نمائندہ منتخب کی گئیں۔

 معروف  پاکستانی ریسلر انعام بٹ کو پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے ایتھلیٹس کمیشن کا صدر منتخب کرلیا گیا جبکہ 5 خواتین سمیت 12دیگر کھلاڑیوں کو کمیشن کا ممبر منتخب کیا گیا ہے۔ خواتین ممبر میں  خاتون اولمپیئن  بیڈ منٹن کی کھلاڑی  ماحورشہزادی بھی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

دوسرے ون ڈے میں ویسٹ انڈیز کو شکست ، سیریز پاکستان کے نام

کمیشن کے ارکان میں باکسنگ کی کھلاڑی رخسانہ پروین، ہینڈ بال کی کھلاڑی  عاصمہ اکرم  شامل ہیں جبکہ جمناسٹک پلیئر محمد افضل ، شوٹنگ چیمپئن  عثمان چاند، ویٹ لفٹر محمد وسیم  اورکشتی رانی کے کھلاڑی محمد بلا ل شامل ہیں۔

معروف ریسلر اور عالمی چیمپئن انعام بٹ نے کمیشن کا چیئرمین منتخب کرنے  پر پی او اے کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایسوسی ایشن نے  ہمیشہ  کمیشن سے تعاون کیا اور تمام تر سہولیات فرہم کیں۔

مائیکرو بلاگنگ  سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں انعام بٹ نے کہا کہ ایتھلیٹس کمیشن کا چیئرمین منتخب ہونے پراللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ بطور چیئرمین ہم اپنے کھلاڑیوں کے لیے  اچھی تبدیلی لائیں گے۔

یہ بھی پڑھیے

پاکستانی ای گیمر ارسلان ایش نے کومبو بریکر ٹیکن 7 کا ٹائٹل جیت لیا

پی او اے کے صدر لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ سید عارف حسن نے پی او اے کے ایتھلیٹ کمیشن کے چیئرمین انعان بٹ  اور ممبران کو مبارکباد دی۔

 انہوں نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ ایتھلیٹس کمیشن قومی کھیلوں کی ترقی اور انہیں درپیش مسائل اور ان کے حل کو اجاگر کرنے میں بہت مثبت کردار ادا کرے گا۔

متعلقہ تحاریر