روہڑی ریلوے اسٹیشن کو منفرد بنا نے کا منصوبہ تیار کرلیا گیا

روہڑی ریلوے اسٹیشن کو ایم ایل 1 منصوبہ میں شامل کرلیا گیا ہے

ریلوے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر فرخ تیمور غلزئی نے ہیڈ کواٹر کے دیگر افسران کے ہمراہ کراچی سے بذریعہ شالیمار ایکسپریس لاہور جاتے ہوئے روہڑی ریلوے اسٹیشن کا معائنہ کیا۔

سی ای او پاکستان ریلویز فرخ تیمورغلزئی نے روہڑی ریلوے اسٹیشن کا معائنہ کیا۔ فرخ تیمور غلزئی کراچی سے بذریعہ  شالیمار ایکسپریس  روہڑی پہنچیں۔ روہڑی پہنچنے پرڈویژنل سپریٹنڈنٹ سکھر ا طہر ریاض، ڈی سی او حمید اللہ لاشاری، ایس پی امجد منظور نے ان کا استقبال کیا۔  روہڑی  ریلوے  اسٹیشن کے حکام نےانہیں اجرک و ٹوپی پیش کی۔

یہ بھی پڑھیے

پاکستان ریلوے  نے مزید تین ٹرینیں نجی شعبے کے حوالے کردیں

فرخ تیمور غلزئی نے روہڑی ریلوے اسٹیشن پر اشیاء خوردونوش کے اسٹالوں کا معائنہ کیا اور کھانے  پینے کی اشیاء کے معیار کو خود چیک کرکے  تسلی بخش قرار دیا تاہم انہوں نے معیار مزید بہتر بنانے کی ہدایات بھی جاری کیں۔

سی ای او ریلویز فرخ تیمور نے ٹرین میں سفر کرنے والے مسافروں سے سفری سہولیات اور ایئر کنڈیشنڈز وصفائی کے حوالے سے معلومات حاصل کیں۔

فرخ تیمورغلزئی نےمیڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ روہڑی ریلوے اسٹیشن کو ایم ایل 1 منصوبہ میں شامل کرلیا گیا ہے۔ روہڑی ریلوے اسٹیشن کو پاکستان کا خوبصورت ترین اور منفرد ریلوے اسٹیشن بنانے کا منصوبہ تیار کرلیا گیا ہے۔

 انہوں نے بتایا کہ ریلوے کے وزیرخواجہ سعد رفیق نے مسافروں کے سفر کے دوران ٹرین کے اندر ہی معیاری  کھانا فراہم کرنے کے لئے طویل سفرکرنے والی تمام مسافر ٹرینوں کے ساتھ دوبارہ ڈائیننگ کار کھانے کی گاڑی بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے

ریلوے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر فرخ تیمور غلزئی نے عزم ظاہر کیا کہ آنے والے دن  پاکستان ریلوے  کے لیے بہتری کے دن ہوں گے۔

متعلقہ تحاریر