پاکستان ٹیم کی آل راؤنڈر پرفارمنس، ویسٹ انڈیز کو وائٹ واش کردیا

پاکستان کے امام الحق سیریز میں 199رنز بنا پلیئر آف دی سیریز کا ایوارڈ لے اُڑے

پاکستان نے تین ایک روزہ سیریز میں ویسٹ انڈیز کو شکست دیکر کلین سوئپ کردیا۔ سیریز میں 199 رنز بنانے پر امام الحق پلیئر آف دی سیریز کا ایوارڈ لے اُڑے۔

ملتان کے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے تیسرے میچ میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستان نے مقررہ 48 اوورز میں 9 وکٹوں پر  269رنز بنائے۔

یہ بھی پڑھیے

ریسلر انعام بٹ  پی او اے ایتھلیٹس کمیشن کے چیئرمین منتخب ہوگئے

 آل راؤنڈر شاداب خان 86 اور امام الحق 62 رنزبناکر نمایاں رہے۔ اوپنر بیٹر فخرزمان اور امام الحق کے درمیان 85 رنز کی پارٹنرشپ قائم ہوئی تاہم 35 رنز اسکورکرکے فخر زمان پویلین لوٹے۔

pakistan

 

کپتان بابراعظم صرف 1 رنزاسکور کرکے پویلین لوٹے جبکہ اس کے بعد امام الحق بھی 62 رنزکی اننگ  کھیل پر آؤٹ ہوئے۔ حارث صفر، رضوان 11 جبکہ خوشدل 34 رنز اسکور کرپائے۔

ویسٹ انڈیز کے کپتان نکولس پورن نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔پاکستان کے 270 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 38 ویں اوور میں 216 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

عقیل حسین اور کیاسی کاٹی  کے علاوہ کوئی  کریز پر رک نہ پایا  ۔عقیل حسین 60 رنز   جبکہ کیاسی کاٹی 33 رنز بناکر نمایاں رہے۔

پاکستانی بالر شاداب خان نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 وکٹیں حاصل کیں جبکہ حسن علی اور محمد نواز نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

شاداب خان کو آل راؤنڈ کار کردگی دکھانے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا جبکہ سیریز میں مجموعی طور پر 199 رنز بنانے پر امام الحق پلیئر آف دی سیریز کا ایوارڈ لے اُڑے۔

ویسٹ انڈیز کو 3 صفر سے  شکست  دینے  پر پاکستان کو 90 پوائنٹس ملے جس کے باعث قومی  کرکٹ ٹیم 4 پوزیشن پر آگئی جبکہ ویسٹ انڈیز 80 پوائنٹس کے ساتھ 5 ویں نمبر ہیں۔

 

شاداب  خان کی  دھواں دھار بولنگ کی وجہ سے مہمان ٹیم 37.2اوور میں 216 رنز بناپائی جس کے باعث قومی ٹیم کو 30 ایکسٹرا پوائنٹس ملے جو اگلے سال ورلڈ کپ کوالیفکیشن راؤنڈ میں معاون ثابت ہونگے۔

خیال رہے کہ پہلے اور دوسرے ون ڈے میچ میں گرین شرٹ نے کالی آندھی کو دھول چٹائی۔ ملتان میں کھیلے گئے پہلے میچ میں شاہینوں  نے کالی آندھی  کے خلاف کو پانچ وکٹوں سے فتح حاصل کی ۔

دوسرے  ون ڈے میچ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو دوسرے ون ڈے میچ میں 120 رنز سے  شکست دے تھی ۔ دوسرے میچ  میں 4 وکٹیں حاصل کرنے پر محمد نواز کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا تھا۔

 قومی کپتان بابراعظم  کا کہنا ہےکہ ہم منصوبوں پر عملدرآمد کرتے ہیں اور تمام شعبوں میں 100 فیصد دے ​​رہے ہیں اور نتائج  آپ سب کے سامنے ہیں ۔

 

بابراعظم کا کہنا تھاکہ ہمارے پاس بہتری کی بہت گنجائش ہے۔ ہمیں امید ہے ہم اپنی غلطیوں سے سیکھیں گے اور اپنا کھیل مزید بیٹر کرینگے۔

ویسٹ انڈیز کپتان نکولس پورن نے  آخری 2 میچز میں شکست پر دلبراشتہ ہوئے اور کہا کہ ہمارے بلے بازوں نے بہتر کھیل کا مظاہرہ نہیں کیا ۔

کے مختلف شعبے ہیں جیسا کہ تینوں کھیلوں میں سے ہر ایک نے دکھایا ہے۔ ہمیں امید ہے کہ ہم اپنی غلطیوں سے سیکھیں گے اور بہتر ہوں گے۔

متعلقہ تحاریر