دعا زہرا کے نام پر جعل ساز گروپ سرگرم، سوشل میڈیا پر مالی مدد کی اپیل  

دعا زہرا کی والدہ  کی سوشل میڈیا فنڈ ریزنگ ایپ سے لاتعلقی کااعلان

کراچی سے لاہور جاکر پسند کی شادی کرنے والی  لڑکی دعا زہرا کے نام پر جعل ساز گروپ متحرک ہوگیا۔ جعل ساز گروپ کی جانب سے سوشل میڈیا پر دعا زہرا کا کیس لڑنے کے لیے  فنڈ مانگنے شروع ہوگیا ہے۔

سوشل میڈیا  کے مختلف پلٹ فارمز پر جعل ساز گروپ کی جانب سے  دعا زہرا کا کیس اعلیٰ عدالتوں  تک لے جانے کے لیے فنڈنگ کا مطالبہ کیا جا رہا ہے ۔ سوشل میڈیا ایپ  "گو فنڈ می” پر دعا زہرا کے نام پر عوام سے مالی مدد طلب کی گئی ہے ۔

یہ بھی پڑھیے

دعا زہرہ کیس ، مسئلہ سنگین نوعیت اختیار کر رہا ہے

"گو فنڈ می” نامی ایپ پر دعا زہرا کی تصویر لگا کر دعویٰ کیا گیا ہے کہ دعا زہرا کے کیس اعلیٰ عدالت تک لیجانے کے لیے ان کے والدین کی مالی امداد کی جا ئے تاکہ  ان کے خاندان کو انصاف مل سکے ۔

 

دعا زہرا  کے نام پر فنڈنگ کی خبریں سامنے آنے پر  دعا کے والدین نے اس کی تردید کردی ۔ دعاکی والدہ نے اپنے ایک وڈیو پیغام میں کہا کہ ہم  نے کسی قسم کی کوئی امداد کی اپیل نہیں کی ہے ۔

دعا زہرا کی والدہ نے  کہا کہ  مختلف جعل ساز افراد ہماری بیٹی کے نام پر سوشل میڈیا پر فنڈنگ کرر ہے ہیں ان کا ہمارے سے کوئی تعلق نہیں  اور نہ ہی ہم نے کبھی کسی  سے ایک روپے کی مدد بھی طلب نہیں کی ۔

 

دعا زہرا کی والدہ نے پاکستان سمیت پوری دنیا میں اپنے ہمدرد وں کو کسی بھی سوشل میڈیا ایپ پر مالی مدد نہ  فراہم کرنے کی  درخواست  کرتے ہوئے جعل سازوں سے ہوشیار رہنے کا کہنا ہے ۔

خیال رہے کہ  دعا زہرا اپریل میں کراچی سے پراسرار طور پر لاپتہ ہوگئی تھی تاہم بعد میں پتا چلا تھا کہ وہ اپنی مرضی سے گھر سے گئی تھی اور اس نے لاہور میں 21 سالہ لڑکے ظہیر احمد  سے شادی کرلی تھی۔

دعا زہرا کے والدین نے الزام عائد کیا کہ لڑکی تو اغوا کیا گیا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ لڑکی کم عمر ہے اور وہ ایک مافیا کے  قبضے میں ہے جو اس پر دباؤ ڈال رہا ہے جبکہ دعا زہرا نے ہمارے ساتھ جانے کی بات بھی کی ۔

یہ بھی پڑھیے

دعا زہرہ کیس، سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کے اہم قانونی سقم سامنے آ گئے

دعا زہرا کے والد نے عدالت میں بیان دیا کہ میری شادی تو 17 سال نہیں ہوئے تو دعا کی عمر 17 سال کیسے ہوگی ۔ عدالتی حکم پر کروانے جانے والے میڈیکل رپورٹ میں دعا کی عمر 16 سے 17 سال کے درمیان ثابت ہوئی تھی ۔

لاہور کی سیشن کورٹ نے بھی دعا زہرا کو اپنی مرضی سے زندگی گزارنے کا حق دیتے ہوئے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ اسے تنگ نہ کیا جائے جبکہ دعا نے ایک ویڈیو بیان میں اپنی مرضی سے شادی  کرنے کی بات کی ۔

متعلقہ تحاریر