وزیر اعلیٰ سندھ کا شہر میں سافٹ وئیر پارکس بنانے کا اعلان

وزیر اعلیٰ سندھ کا وفاقی حکومت کے ساتھ پورے صوبے میں برانڈ بینڈ پھیلانے کا  عزم

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ  پاکستان سافٹ ویئر بورڈ کے ساتھ  شہر میں سافٹ وئیر پارکس بنائیں گے ۔ وفاقی حکومت کے ساتھ برانڈ بینڈ پورے صوبے میں لیکر جارہے ہیں۔

پاکستان سافٹ وئیر ایکسپورٹ بورڈ کے سیمینار  سے خطاب کرتے ہوئے  وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ہم آئی ٹی میں پیچھے رہ گئے ہیں، ہمیں آگے بڑھنا ہوگا۔ آئی ٹی میں بہت زبردست اسکوپ ہے۔

یہ بھی پڑھیے

کراچی میں یورپی معیار کی الیکٹرک بسیں آئیں گی

وزیراعلیٰ نے کہا کہ آئی ٹی کی فیلڈ جیسے آگے بڑھ رہی رہی ہے ہمیں وسائل کو بڑھانے کی ضرورت ہے۔ آئی ٹی مارکیٹ کیلئے حکومت سے ای ۔ گورننس کرنے جارہے ہیں جبکہ ہم آئی ٹی بورڈ بھی بنا رہے ہیں۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ ہم نئے مالی سال کے پہلے کوارٹر میں پانچ سالہ پالیسی دیں گے۔وفاقی وزیر آئی ٹی امین الحق صاحب اس پر بھرپور کام کررہے ہیں۔

سیمینار سے  وفاقی وزیر برائے آئی ٹی  سید امین الحق نے بھی خظاب کیا ۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ  آئی ٹی کو سمجھتے ہیں اور اس حوالے سے  محنت کررہے ہیں ۔

انہوں  نے کہا کہ سندھ کی ٹیم اور نجی شعبہ کو مبارکباد دیتا ہوں کہ وہ آئی ٹی کی ترقی کیلئے کام کررہے ہیں۔ ہم نے وزیراعظم سے بھی درخواست کی ہے کہ ایف بی آر، آئی ٹی کو تنگ نہیں کرے گا۔

تقریب سے  معاون خصوصی برائے آئی ٹی تنزیلہ  نے کہا کہ ہمیں آئی ٹی سے بھرپور فائدہ اٹھانا ہوگا۔کورونا کی صورتحال میں اندازہ ہوا کہ گھر سے بیٹھ کر صرف آئی ٹی کے ذریعے ہی بہتر کام ہوسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

روہڑی ریلوے اسٹیشن کو منفرد بنا نے کا منصوبہ تیار کرلیا گیا

پاکستان سافٹ وئیرایکسپورٹ بورڈ کے  سیمینار میں  چیف سیکریٹری  سندھ ، وزیراعلیٰ سندھ کی معاون خصوصی برائے آئی ٹی تنزیلا ،  چیئرمین سندھ روینیو بورڈ، صوبائی آئی ٹی سیکریٹری  سمیت دیگر مہمان شریک ہوئے ۔

متعلقہ تحاریر