نجی چینلز کے بعد سرکاری نیوز ایجنسی  کے صحافی اور ورکرز بھی تنخواہوں کیلئے پریشان

فواد چوہدری  کے مطابق سرکاری نیوز ایجنسی اے پی پی کے ملازمین کو تنخواہیں ادا نہیں کی جارہی ہیں

وفاقی حکومت نے  سرکاری نیوز ایجنسی  ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان(اے پی پی ) کے ملازمین کو تاحال تنخواہیں ادا نہیں کی۔

تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیر اطلاعات و نشریات  فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں بتایا کہ سرکاری نیوز ایجنسی  ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان(اے پی پی ) کے ملازمین کو تنخواہیں ادا نہیں کی جارہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

نیوز اینکر فٹ پاتھ پر سموسے بیچنے پر کیوں مجبور ہوگیا؟

فواد چوہدری نے ٹوئٹ میں  وفاقی وزیراطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ گیم سے توجہ ہٹائیں اور اس اہم معاملے کو دیکھیں اور  اے پی پی کے ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی  یقینی بنائیں۔

 

پی ٹی آئی رہنما نے  خدشات ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ کہیں  یہ خدانخواستہ پاکستان حکومت کی مالی حالات کا استعارہ تو نہیں؟ ۔مسلط حکومت نے ہر شعبے کا بیڑہ غرق کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان کے نجی ٹی وی چینلز اور اخباری  ملازمین اور صحافی پہلے ہی تنخواہوں کی عدم ادائیگی سے پریشان تھے اب سرکاری نیوز ایجنسی کے ملازمین کو بھی تنخواہیں بروقت ادا نہیں کی جا رہی  ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ  چند سالوں میں صحافی اور میڈیا ورکرز تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر  پریشانی سے دورچار ہیں جبکہ چند ایک نے مایوسی کے عالم میں  خودکشی بھی کرلی تھی ۔

متعلقہ تحاریر