پہلی بارش کے بعد سکھر ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگا

سکھر انتظامیہ کی غفلت کے باعث رہائشی و تجارتی مراکز اور شاہراہیں گندے نالوں میں تبدیل ہوگئے

سکھرمیں بارش نے انتظامیہ  کی کارکردگی کی پول کھول دیا۔ سکھر میں برسنے والی باران رحمت  شہر انتظامیہ کی  لا پروائی سے زحمت بن گئی۔ رہائشی اور تجارتی علاقے گندے نالوں میں تبدیل ہوگئے ۔

 تفصیلات کے مطابق سکھر میں طوفانی ہواؤں کیساتھ ہونی والی بارش کے بعد سکھر انتظامیہ کی مثالی کارکردگی کی قلعی کھل گئی ۔انتظامیہ کی مجرمانہ غفلت کے باعث شہر کے رہائشی، تجارتی و کاروباری مراکزاور شاہراہیں  گندے نالوں میں تبدیل ہوگئیں جبکہ برسات  کے کئی گھنٹوں بعد بھی  پانی کی نکاسی نہ  ہوسکی۔

یہ بھی پڑھیے

سکھر میں جابجا غیرقانونی مویشی منڈیاں قائم، شہری اذیت میں مبتلا

سکھر میں ہونے والی بارش کے بعد شہر کے مختلف علاقوں مینارہ روڈ، جیلانی روڈ، ایوب گیٹ، گھنٹہ گھر، ریس کورس روڈ ، سوکھا تالاب، ریلوئے انجن شیڈ کالونی، نیوپنڈ، گڈانی پھاٹک، مائیکرو کالونی، بھوسہ لائن، قریشی گوٹھ ، نمائش چوک ، پرانا سکھر، گھنٹہ گھر، مہران مرکز اوردیگرعلاقوں میں گٹر بھی ابل پڑے ہیں ۔

سکھرانتظامیہ کی جانب سے صفائی کے بلند بانگ دعوؤں کے باوجود اب تک متاثرہ علاقوں میں صفائی کے انتظامات بھی بہتر نہیں بنائے جاسکے ہیں۔ صفائی نہ ہونے کے باعث شہر میں وبائی امراض بھی پھیلنے  لگیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

سکھر اور گڈو بیراج میں پانی کی  آمد میں  60 فیصد کمی  کا انکشاف

شہریوں نے  بلدیہ اعلیٰ سکھر  کے صفائی کے حوالے سے ناقص انتظامات  پر گہری تشویش کااظہار کیا ۔ شہریوں اور سماجی تنظیموں نے وزیر اعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ  ،وزیر بلدیات ،کمشنر  ارو میونسپل کمشنر سمیت دیگر اعلیٰ عہدیداران سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

متعلقہ تحاریر