ریلوے ملازم روبن مسیح نے بقایا جات کی عدم ادائیگی پرخودکشی کرلی

ریلوے ٹریفک یارڈ اسٹاف ایسوسی ایشن سکھر  نے روبن مسیح کے واقعہ کا نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا

پاکستان ریلوے کے ملازم روبن مسیح نے بقایا جات کی عدام ادائیگی پر ریلوے ہیڈ کوارٹر کی تیسری منزل سے  کود کر خودکشی کرلی۔ پاکستان ریلوے ٹریفک یارڈا سٹاف ایسوسی ایشن سکھر ڈویژن نے چیف جسٹس اور وزیر اعظم شہباز شریف سے واقعہ کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔  

پاکستان ریلوے ٹریفک یارڈا سٹاف ایسوسی ایشن سکھر ڈویژن کے ہنگامی اجلاس میں لاہورہیڈ کوارٹر میں ریٹائرڈ ریلوئے کلاک معاون روبن مسیح کی جانب سے بقایا جاتا کی عدم ادائیگی پر تیسری منزل سے کود کر خودکشی  کے واقعہ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ٹریفک یارڈا سٹاف ایسوسی ایشن نے حکومت کی ریلوے مزدور دشمن پالیسی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ۔

یہ بھی پڑھیے

پہلی بارش کے بعد سکھر ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگا

اجلاس میں  سکھر ڈویژن کے رہنما عبدالوحید پھپلوٹو ، ڈویژنل صدر عبدالرحمن جگا ، جنرل سیکریٹری حافظ محمد اسلم سلطانی ، ڈویژنل چیف آرگنائزرشاہدمحمودمغل جوائنٹ سیکریٹری ڈھیرومل، عبدالواہاب مہر،منظرحسین بھٹو ، غلام محمد ،رحیم بخش سنجرانی ، نثار احمد چنہ، دھنی بخش مہر ، کنڈھوزرداری رئیس مسوخان ،ولی محمدعبدالرشیداوردیگرذمہ داران نے شرکت۔

پاکستان ریلوئے ٹریفک یارڈ اسٹاف ایسوسی ایشن کے رہنما عبدالوحید پھلپوٹو ، عبدالرحمن جگا ، حافظ محمد اسلم سلطانی نے اپنے مشترکہ  بیان میں کہا کہ ر وبن مسیح جیسے ہزاروں پاکستان ریلوے کے ریٹائرڈ غیور محنت کش ملازمین تقریباً 3 سالوں سے اپنے واجبات کی ادائیگی کے لئے کسی مسیحا کے منتظرہیں اور روبن مسیح کی طرح خود کشی کرنے پر مجبورہیں۔

ریلوے یونین کے رہنما نے کہا کہ آج ریلوئے ہیڈ کواٹر میں ہونے والا حادثہ پاکستان ریلوے کے ارباب اختیار کے لئے سوالیہ نشان ہے ۔ انہوں نے چیف جسٹس پاکستان، وزیراعظم شہباز شریف  اور وزیر ریلوے سعد رفیق سے اپیل کی ہے کہ وہ فی الفور واقعہ کا  نوٹس لیکر پاکستان ریلوے میں عرصہ دراز سے ریٹائرڈ ریلوے ملازمین کے واجبات کی ادائیگی میں اپنا کردار ادا کریں ۔

یہ بھی پڑھیے

سکھر میں جابجا غیرقانونی مویشی منڈیاں قائم، شہری اذیت میں مبتلا

ریلوے  یونین  کے عہدیداران نے  مطالبہ کیا کہ روبن مسیح کے افسوسناک واقعہ کے ذمے داروں کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے عبرت ناک سزا دی جائے تاکہ آئندہ اس طرح کا افسوس ناک واقعہ رونما نہ ہو پائے ۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ریلوئے ٹریفک یارڈ پاکستان کے ظالم حکمرانوں اور پاکستان ریلوے کے سابقہ مزدور دشمن وفاقی وزیر پاکستان ریلوے کی ظالمانہ پالیسیوں کے خلاف جدوجہد جاری رکھے گی ۔

متعلقہ تحاریر