دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک کی بیٹی کا والد سے اظہار لاتعلقی

ایلون مسک کی ٹرانس جینڈر بیٹی زیویئر الیگزینڈر مسک  نے اپنی نئی صنفی شناخت کے مطابق اپنا نام تبدیل کرنے کی درخواست دائر کی

دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک کی ٹرانس جینڈر بیٹی  زیویئر الیگزینڈر مسک  نے اپنے والد سے لاتعلقی کااظہار کردیا ۔ زیویئر الیگزینڈر مسک  کا کہنا ہے کہ اپنے والد ایلون مسک  کے ساتھ نہیں رہتی اور نہ ہی ان سے کسی بھی طرح سے رشتہ قائم رکھنا چاہتی ہوں۔

امریکی ارب پتی بزنس ٹائیکون  ایلون مسک کی ٹرانس جینڈر بیٹی زیویئر الیگزینڈر مسک  نے اپنی نئی صنفی شناخت کے مطابق اپنا نام تبدیل کرنے کی درخواست دائر کی ہے۔ انہوں نے نام تبدیل کرنے اور نیا پیدائشی سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کے لیے ایک درخواست دی ہے جو ان کی نئی صنفی شناخت کی عکاسی کرتی ہےکیونکہ وہ ٹرانسجینڈر ہے۔

یہ بھی پڑھیے

ایلون مسک کی ٹوئٹر کی خریداری کا معاہدہ منسوخ کرنے دھمکی

آن لائن میڈیا رپورٹس میں انکشاف  کیا گیا ہے کہ  ایلو ن مسک کی ٹرانس جینڈر بیٹی  نے اپریل میں لاس اینجلس کاؤنٹی سپیریئرکورٹ ایک درخواست دائر کی ہے جس میں انہوں نے اپنا نام تبدیل کرنے کے لیے درخواست دی ہے جس میں انہوں نے  کہا کہ اپنے والد کے ساتھ نہیں رہتی اور نہ ہی وہ کسی بھی طرح سے ان سے رشتہ قائم رکھنا چاہتی ہوں۔

مسک کی بیٹی سابقہ زیویئر الیگزینڈر مسک جو حال ہی میں 18 سال  ہوئیں ہیں  انہوں نے عدالت   نام کی تبدیلی کی درخواست دائر کی  تھی ۔ خبر رساں ادارے کے مطابق آن لائن دستاویز میں ان کے نئے نام کے حوالے سے تبدیلی کر دی گئی تھی تاہم آن لائن اخبار ٹی ایم زیڈ کی ایک رپورٹ کے مطابق وہ چاہتی ہیں کہ ان کا نام ان کی صنفی شناخت اور والدہ کے نام کے دوسرے حصے کے مطابق ویوین جینا ولسن ہو۔

Facebook Comments Box