الخدمت فاؤنڈیشن نے افغانستان میں زلزلہ متاثرین کیلئے امدادی سامان روانہ کردیا

صدر الخدمت فاؤنڈیشن خیبرپختونخوا نے بتایا کہ ہر پیکج میں آٹا، چینی، گھی، چائے، دالیں اور ادویات وغیرہ شامل ہے

 فلاحی تنظیم الخدمت فاؤنڈیشن نے افغانستان میں زلزلے سے متاثرہ افراد کے لیےپانچ ٹرک امدادی سامان روانہ  کردیئے ہیں۔

صدر الخدمت فاؤنڈیشن خیبرپختونخوا خالد وقاص کا کہنا ہے کہ افغانستان میں زلزلے کے متاثرہ علاقوں میں پانچ ٹرک امدادی سامان روانہ  کردیئے ہیں۔ کوشش ہے کہ مزید ایک ہزار امدادی  پیکجز بھجوائیں جائیں۔

یہ بھی پڑھیے

20 کروڑ مالیت کی نایاب چیتا چھپکلیوں کی بیرون ملک ا سمگلنگ ناکام

صدر الخدمت فاؤنڈیشن خیبرپختونخوا نے بتایا کہ ہر پیکج میں آٹا، چینی ، گھی  ،چائے، دالیں اور ادویات وغیرہ شامل ہے۔  انہوں نے پاکستانی عوام سے بھی اپیل ہے کے مشکل کی اس گھڑی میں اپنے افغان بھائیوں کی دل کھول کہ مدد کرے۔

 

خالد وقاص نے بتایا کہ  پانچ ایمبولینسز اور ویلنٹرزغلام خان بارڈر پر بھیجی جاچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ  جن زخمیوں کی حالت زیادہ تشویشناک ہو ان کو پاکستان لاکر طبی امداد فراہم کی جائے گی ۔

ڈاکٹر حفیظ کے مطابق  الخدمت   فاؤنڈیشن  نے  اشیاء خورونوش کے علاوہ ایک لاکھ  سے زائد  مختلف ادویات بھی بھجوائی گئیں ہیں۔

واضح رہے کہ  منگل اور بدھ  کی رات  خوفناک زلزلہ آیا جس کے نتیجے میں  ایک ہزار کے قریب   افراد جاں بحق ہوئے  جبکہ سیکڑوں زخمی ہوئے ہیں۔

متعلقہ تحاریر