سکھر میں بلدیاتی انتخابات کیلئے متعلقہ سامان کی ترسیل شروع

سندھ میں ہونے والی بلدیاتی انتخابات کے کا پہلا مرحلہ 26 جون سے شروع ہوگا

سکھرمیں بلدیاتی انتخابات کا پہلے مرحلے میں مختلف پولنگ اسٹیشنز کو متعلقہ سامان کی سپلائی شروع کردی گئی ہے۔ پولنگ اسٹیشنوں میں ہدایات سے متعلق متعلقہ بینر اور  پلے کارڈز چسپاں کردیئے گئے  ہیں ۔

الیکشن کمیشن پاکستان کی جانب سے سکھر میں بلدیاتی الیکشن کیلئے سخت حفاطتی انتظامات کے تحت متعلقہ سازو سامان کی ترسیل شروع کردی گئی ہے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے متعدد پولنگ اسٹیشنوں کو ڈسپلے کے لیے کھول کر ہدایات سے متعلق بینر، پلے کارڈز چسپاں بھی کئے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

سکھر میں بلدیاتی انتخابات میں رینجرز  اور فوجی اہلکار بھی تعینات ہونگے

سندھ میں ہونے والی بلدیاتی انتخابات کے کا پہلا مرحلہ 26 جون سے شروع ہوگا ۔ 26 جون کو بلدیاتی الیکشن پہلے مرحلے میں لاڑکانہ، میرپور خاص، سکھر اور شہید بے نظیر آباد میں  رائے کنندگان اپنا ووٹ ڈالیں گے ۔

خیال رہے کہ  سندھ میں بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے پاکستان پیپلزپارٹی کے خلاف  لاڑکانہ عوامی اتحاد بنایا گیا ہے جس میں گرینڈ ڈیموکریٹس الائنس، تحریک انصاف، جمعیت علمائے اسلام  دیگر جماعتیں شامل ہیں۔

بلدیاتی حکومتوں کو 4 حصوں میں ضلع اور تعلقہ کاؤنسل، ٹاؤن کمیٹیز، میونسپل کمیٹیز، ٹاؤن میونسپل کارپوریشن کے تحت  تقسیم کیا گیا ہے۔ 20 یونین کمیٹیز پر مشتمل 6 لاکھ آبادی والے شہر لاڑکانہ کو چار سچل، دڑی، ایمپائر اور حیدری میونسپل کارپوریشن ٹاؤن میں تقسیم کیا گیا ہے ۔

متعلقہ تحاریر