پاکستان کرکٹ بورڈ کے قومی کھلاڑیوں کیلئے اہم اعلانات

پاکستان کرکٹ بورڈ نے خواتین کرکٹ کا پول 25 کردیا جبکہ سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل کھلاڑیوں کی فیس بڑھادی گئی

پاکستان کرکٹ بورڈ کے گورننگ باڈی  اجلاس میں 15 ارب روپے کا بجٹ منظور کرلیا گیا ہے۔ اجلاس میں قومی کرکٹرز کیلئے 2 سینٹرل کنٹریکٹ متعارف کروائے گئے ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے بورڈ آف گورنرز کا 69 واں اجلاس لاہورمیں منعقد ہواجس میں مالی سال 2022۔23 کے لیے 15 ارب روپے کی منظوری دی گئی ۔ بجٹ کا 75 فیصد حصہ کرکٹ کی سرگرمیوں پر خرچ کیا جائے گا ۔

یہ بھی پڑھیے

افغان کرکٹر راشد خان کی زلزلہ متاثرین کی مدد کی ا پیل

چیئرمین  پی سی بی رمیز راجہ نے بتایا کہ خواتین کرکٹ کا پول 18 سے بڑھاکر 25 کردیا ہے جبکہ سینٹرل کنٹریکٹ میں 25 پلیئرز کوشامل کرکے ان کی فیس بڑھادی گئی ہے۔

 

چیئرمین رمیز راجہ نے کہا کہ ایلیٹ کھلاڑیوں کو آف سیزن ایونٹس میں شرکت سے روکنے کے لیے خصوصی رقم مختص کردی گئی ہے۔ یہ رقم ان کے ریونیو کو پہنچنے والے ممکنہ نقصانات کی تلافی کرے گی۔

ناموراسپورٹس جرنلسٹ  فیضان لاکھانی نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا کہ  ریڈ اور وائٹ بال  کرکٹ کے لیے الگ سے سینٹرل کنٹریکٹ ترتیب دیا گیا ہے ۔

 

انہوں نے بتایا کہ سینٹرل کنٹریکٹ میں کھلاڑیوں  کی تعداد 25 تک کردی گئی ہے جبکہ خواتین کرکٹرزکی تنخواہوں میں بھی 15 فیصد اضافہ کیا گیا ہے ۔

متعلقہ تحاریر