بنی گالا میں جاسوسی کا معاملہ، پولیس کا مبینہ ملزم کا میڈیکل کا فیصلہ
عمران خان کو باقاعدہ درخواست کے باوجود پولیس کو ملازمین کی لسٹ فراہم نہیں کی گئی

سابق وزیراعظم عمران خان کی رہائش گاہ بنی گالا میں جاسوسی ڈیوائس لگاتے ہوئے سے پکڑے جانے والے شخص کو چیئرمین پی ٹی آئی کے چیف سیکیورٹی اسٹاف شہباز گل نے پولیس کے حوالے کیا ۔
اسلام آباد پولیس نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں بتایا کہ اے آر وائی کے رپورٹر نے ایک شخص کو پولیس کے حوالے کیا جو ٹھیک طرح سے بات نہیں کرسکتا ہے جبکہ اسی وجہ سے تاحال اس کی شناخت بھی نہیں ہو پائی ہے ۔
یہ بھی پڑھیے
عمران خان کو سپورٹ کرنے پر لیلیٰ زبیری ٹرولنگ کا نشانہ بن گئیں
اسلام آباد پولیس نے بتایا کہ مبینہ جاسوس کی جسمانی اور دماغی حالت جاننے کے لئے میڈیکل ٹیسٹ کروایا جائے گا۔پولیس نے بتایا کہ اطلاعات کے مطابق مبینہ جاسوس کو کل سے بنی گالہ ہاؤس میں گرفتار رکھا گیا تھا۔
بنی گالہ ہاؤس سے جاسوسی کرنے میں ملوث شخص کی گرفتاری کا معاملہ۔
اے آر وائی کے رپورٹر نے ایک شخص کو پولیس کے حوالے کیا جو ٹھیک طرح سے بات نہیں کرسکتا جس وجہ سے اس شخص کی ابھی تک شناخت نہیں ہوسکی۔شخص کی جسمانی اور دماغی حالت جاننے کے لئے میڈیکل ٹیسٹ کروایا جائے گا۔
1/2— Islamabad Police (@ICT_Police) June 26, 2022
اسلام آباد پولیس نے بتایا کہ اس کیس میں اے آر وائے کے رپورٹ نے کوئی ثبوت پیش نہیں کیے تاہم پولیس تفتیش کررہی ہے ۔جلد اس حوالے سے اصل حقائق سے آگاہ کریں گے ۔
اطلاعات کے مطابق شخص کو کل سے بنی گالہ ہاؤس میں گرفتار رکھا گیا تھا۔اس کیس میں ARY رپورٹر کی طرف سے کوئی شواہد یا تفصیل فراہم نہیں کی گئی۔تاہم پولیس تفتیش کررہی ہے، جلد اصل حقائق سے آگاہ کیا جائے گا۔
2/2#ICTP #OPS— Islamabad Police (@ICT_Police) June 26, 2022
ہفتے کی رات چیئرمین پی ٹی آئی عمرا ن خان کی رہائش گاہ بنی گالا کے ملازم کو انکے بیڈروم میں جاسوسی ڈیوائس لگاتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑلیا گیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق بنی گالا کے سیکیورٹی سربراہ کو اطلاع ملی کہ ایک ملازم عمران خان کے بیڈ روم میں کچھ ڈیوائس لگا رہا ہےجس پر فوری کارروائی کرتے ہوئے صفائی کرنے والے ملازم کو پکڑا اور دعویٰ کیا کہ ملازم سے ایک جاسوسی کا آلہ بر آمد ہوا
عمران خان کے چیف سیکیورٹی اسٹاف شہباز گل کے مطابق پکڑا جانے والا جاسوس 6 سال سے عمران خان کا ملازم تھا اور اسی لیے اسے اس کام کے لیے چنا گیا ۔انہوں نے الزام لگایا کہ اس شخص کو 50 ہزار روپے دیئے گئے تھے ۔
اے آر وائی نیوز کے علاوہ ایکسپریس نیوز کے رضوان غلزئی 24 نیوز کے اویس کیانی دنیا نیوز کے عمر جٹ اور دیگر صحافی بھی موقع پر موجود تھے، اسلام آبادپولیس کے اعلی ترین افسر کی موجودگی میں جاسوس پیش ہوا، واپسی سے قبل صحافیوں سے درخواست کی گئی کہ جاتے ہوئے اسے چوک میں اتار دیں۔
1/2 https://t.co/rGKx9Hlnj4 pic.twitter.com/M4ee7LpvKK— Abdul Qadir (@AbdulqadirARY) June 26, 2022
اسلام آباد پولیس کے بیان میں کہا گیا کہ عمران خان کو متعدد بار ملازمین کی لسٹ فراہم کرنے کا کہا گیا مگر تاحال پولیس کو بنی گالا میں تعینات ملازمین کی لسٹ ابھی تک فراہم نہیں کی گئی۔ جب تک ملازمین کی مکمل لسٹ فراہم نہیں کی جاتی ان کا بیک گراونڈ معلوم نہیں کیا جاسکتا۔









