گولڈن مین کا وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز سے ملاقات پر اظہار افسوس

احسان کاظمی نے کہا کہ عمران خان بنی گالا میں مدعو کرکے گولڈن مین کا خطاب دیں

گولڈن مین آف اسلام آباد کے نام سے مشہور احسان کاظمی نے وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف سے ملاقات کو افسوسناک قرار دے دیا ۔  انہوں نے کہا کہ وہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے ملنا چاہتے ہیں۔

پاکستان میں منفرد اسٹریٹ آرٹ آف لائیونگ مجسمے لانے والے احسان کاظمی عرف گولڈن مین آف اسلام آباد نے وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہبا ز کو غلط آدمی کہتے ہیں ان سے ملاقات پر اظہار افسوس کیا ۔ انہوں نے کہا کہ میں چیئرمین تحریک انصاف سابق وزیراعظم  عمران خان سے ملنے  کو تیار ہوں ۔

یہ بھی پڑھیے

بنی گالا میں جاسوسی کا معاملہ، پولیس کا مبینہ ملزم کا میڈیکل کا فیصلہ

دی پریس کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں گولڈن مین نے کہا کہ  پنجاب کے وزیراعلیٰ  سے ملاقات پر افسوس ہوا۔ احسان کاظمی نے بتایا کہ حمزہ شہبازسے ملاقات کے بعد انہیں سڑکوں اور ہر جگہ عوامی غم و غصے کا سامنا ہے۔

 

گولڈن مین نے کہا کہ اسلام آباد میں  سب عمران خان کے حامی ہیں اور حمزہ سے ملاقات پر ان کی تذلیل کررہے ہیں۔ عوامی غم و غصے کا سامنا کرنے کے بعد وہ اپنی قمیض پر آٹو گراف لینے کی غلطی کبھی نہیں دہرائیں گے۔

 اسٹریٹ آرٹسٹ  احسان کاظمی  نے  سابق وزیراعظم عمران خان سے کہا کہ وہ انہیں مدعو کریں اور انہیں گولڈن مین کا خطاب دیں۔

واضح رہے کہ مئی میں احسان کاظمی نے وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز سے ملاقات کی اور انہیں ایک تحفہ اور ٹوپی پیش کی۔ گولڈن مین کی درخواست پر حمزہ شہباز نے اپنی شرٹ پر آٹو گراف بھی دیا۔ گولڈن مین نے انسٹاگرام پر حمزہ شہباز سے ملاقات کی تفصیلات شیئر کیں۔

 

حمزہ شہباز نے محمد احسان کی تعریف کی اور انہیں پنجاب میں کہیں بھی اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کی پیشکش کی اور اس بات کو یقینی بنایا کہ انہیں عوامی سطح پر اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے سے نہیں روکا جائے گا۔

کراچی سے تعلق رکھنے والے احسان کاظمی عرف گولڈن مین  نے روزگار کی تلاش کے لیے کئی ماہ قبل اسلام آباد کا سفر کیا لیکن اسٹریٹ آرٹ آف لائیونگ مجسموں کا انتخاب کرنے سے پہلے ناکام رہا۔

گولڈن مین اس وقت سے مقبولیت حاصل کر رہا ہے جب گزشتہ ہفتے اسلام آباد کے ڈپٹی کمشنر حمزہ شفقت نے اپنی تصویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کی تھی اور انہیں شہر کے گرد پرفارم کرنے کی خصوصی اجازت دی تھی۔

متعلقہ تحاریر