دعا زہرہ کے والد مہدی کاظمی کی قوم سے دعاؤں کی اپیل

مہدی کاظمی نے کہا کہ  ٹرائل کورٹ کے فیصلے کے بعد  پولیس کی تفتیش ری اوپن ہوگیا

کراچی سے لاہور جاکر پسند کی شادی کرنے والی لڑکی دعا زہرہ کے والد  مہدی کاظمی کا کہنا ہے کہ  ہمارا    پورا دھیان کیس پر ہے ۔ آپ سب نے پہلے بھی اپنی دعاؤں  میں یاد رکھا ۔اب  آپ سب کی  مزید دعاؤں کی ضرورت  ہے ۔

اپنے ایک وڈیو بیان میں دعا زہرہ کے والد مہدی کاظمی نے کہا کہ سپریم کورٹ نے ایک بہت اچھا فیصلہ دیا جبکہ گزشتہ روز ٹرائل کورٹ نے بہت زبردست فیصلہ سنایا ۔

یہ بھی پڑھیے

شہلا رضا نے دعا زہرا کیس کا فیصلہ دینے والے ججز کو  ناتجربہ کار کہہ دیا

مہدی کاظمی کا کہنا تھا کہ ٹرائل کورٹ کے فیصلے کے بعد  پولیس کی تفتیش ری اوپن ہوگیا جبکہ  چالان جو کہ سی کلاس کردیا گیا تھا وہ بھی رک گیا ہے ۔

 

انہوں نے بتایا کہ عدالت کے حکم نے عمر کی تعین کے لیے نیا میڈیکل بورڈ تشکیل  دیا جائے گا ۔ یہ ہمارے لیے فائدہ مند ثابت ہوگا۔ میرا پورا فوکس  کیس پر آپ سب میرے لیے دعائیں کریں۔

واضح رہے کہ  کراچی کے علاقے ماڈل کالونی کی دعا زہرہ نامی لڑکی نے لاہور جاکر ظہیر نامی  لڑکے سے شادی کرلی تھی  تاہم  اس کے والدین  کاکہنا ہے کہ ہماری بچی دعا زہرا کو اغوا کیا گیا ہے ۔

دعا زہرا کے والد  مہدی کاظمی کے مطابق  بچی کی عمر 14 سال ہے جبکہ سندھ ہائی کورٹ کے حکم پر بنائے گئے میڈیکل بورڈ نے دعا کی عمر کااندازہ 16 سال تک لگایا گیا تھا ۔

متعلقہ تحاریر