عیدالالضحیٰ کی تیاریاں جاری، چھریاں، چاقو  تیز کرنے والوں کی چاندی ہوگئی

عیدالالضحیٰ کی آمد سے پہلے ہی  چھریاں ،چاقو اور بغدے تیز کرنے والوں کی پانچوں انگلیاں گھی اور سر کڑاہی میں ہے

عیدالالضحیٰ کی آمد سے قبل شہریوں کی جانب سے قربانی کے لیے تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔عید قرباں  کی آمد سے پہلے ہی  چھریاں ،چاقو اور بغدے تیز کرنے والوں کی پانچوں انگلیاں گھی اور سر کڑاہی میں ہے۔

تفصیلات کے مطابق عیدقربان پر چاقو چھریاں اور بغدے تیز کرنے والوں کی پانچوں انگلیاں گھی اور سر کڑاہی میں ہے۔عید قربان سے قبل ہی نیا مال فروخت کرنے والوں کی بھی چاندی ہو گئی ہے شہر کی گلی محلوں میں بھی چھریاں تیز کروالو کی آوازیں گونجنے لگیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

ایشیا کی سب سے بڑی مویشی منڈی میں لمپی اسکن جانوروں کی آمد کا انکشاف

ملک کے تمام شہروں اور قصبوں میں لوہاروں کی دکانوں پر چھریاں اور قربانی کے دیگر اوزار خریدنے والوں کے ساتھ ساتھ تیز کروانے والوں کا بھی رش نظر آرہا ہے۔ دکاندار شہریوں سے منہ مانگے دام طلب کررہے ہیں۔

شہریوں کے مطابق قربانی کے اوزاروں کو تیز کرنے والوں کے ریٹ اور نخرے آسمان کو چھو رہے ہیں جبکہ نیا مال فروخت کرنے والے بھی اوزاروں کی قیمت میں کمی کرنے کو تیار نہیں ہیں ۔

دوسری جانب دکانداروں نے مہنگائی کا رونا رودیا ۔  دکانداروں نے کہا کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی ان اوزاروں کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ہے تاہم  مہنگائی آسمان سے ہی کیوں نہ باتیں کرے،عیدالاضحی کے موقع پر نت نئی چھریاں اور دیگر اوزار خریدتے ہی ہیں تاکہ قربانی جیسے اہم دینی فریضے کی ادائیگی بھرپور طریقے سے کی جاسکے۔

یہ بھی پڑھیے

حکومت سندھ نے مویشی منڈی میں پارکنگ کیلئے 30 ایکٹر رقبہ مختص کردیا

بہت سے علاقوں میں تکوں کا سامان، چھریاں اور دیگر چیزیں فروخت کرنے کے عارضی اسٹال لگائے گئے ہیں، جس سے ایک جانب شہریوں کو مطلوبہ سامان باآسانی مل جاتا ہے جبکہ دوسری جانب بعض افراد کو روزگار میسر آجاتا ہے۔

متعلقہ تحاریر