عمران ریاض پر راتوں رات درجن بھر مقدمات، اسلحہ لائسنس منسوخ

شہباز گل کا کہنا ہے کہ عمران ریاض پر مقدمات اور پولیس گردی اور اسکے گھر کا گھیراؤ یہ ثابت کرتا ہے عمران ریاض آپکے اعصاب پرسوارہوچکاہے

حکومت پنجاب نے صحافی عمران ریاض کے تمام اسلحہ لائسنس کینسل کردیئے ہیں جبکہ انکے خلاف ملک کے مختلف شہروں میں مقدمات درج بھی  کیے گئے ہیں ۔

صحافی اور یوٹیوبرعمران ریاض  نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں بتایا کہ حکومت پنجاب نے گزشتہ رات ایک حکم کے تحت  میرے تمام اسلحہ لائسنس کینسل کردیئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

مریم نواز کو لوڈشیڈنگ میں کمی سے متعلق سوال پر تاحال تنقید کا سامنا

اینکرپرسن نے بتایا کہ لاہورمیں ان کے خلاف زیر دفعہ 505 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میری اطلاع کے مطابق پولیس کاروائی دوپہر 3 بجے ہوگی۔

 

صحافی عمران ریاض کی جانب سے ہی شیئر کی گئی ایک ایف آئی آر کے مطابق ان کے خلاف جھنگ میں فوج کے خلاف  نفرت انگیز گفتگو پر2  مقدمات درج کیا گیا ہے ۔

 

عمران ریاض کے خلاف ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھی  دفعہ 505 کی تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے جبکہ انہیں دفعات کے تحت ان کے خلاف گوجرانوالہ میں بھی مقدمات قائم کیے گئے ہیں۔

اس سے قبل عمران ریاض کیخلاف ضلع ٹھٹھہ میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ مقدمے میں نفرت انگیز گفتگو کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے ۔

سابق وزیر اعظم عمران خان کے چیف سیکیورٹی اسٹاف  شہباز گل کا کہنا ہے کہ عمران ریاض پر آئے دن مقدمات  اور پولیس گردی ،گھر کا گھیراؤ یہ ثابت کرتا ہے کہ عمران ریاض آپکے اعصاب پر سوار ہوچکا۔

 

شہبازگل نے کہاکہ عمران ریاض مٹی سے اٹھا ہو بندا ہے۔ اس کو گرانے میں آپ مزید گرتے جائیں گے۔ اس کی عزت کا آپکو خیال نہیں تو اپنی عزت احترام کا خیال کریں وہ مقدمات سے ڈر کر چپ نہیں ہوگا۔

متعلقہ تحاریر