سوئی سدرن اور نادرن کا ٹرانسمیشن لائنز میں 113 ارب روپے کی سرمایہ کاری کا منصوبہ
گیس کمپنیز ملک بھر میں گیس ٹرانسمیشن نیٹ ورکس کی ترقی کیلئےمجموعی طور پر 113.899 ارب روپے کے فنڈز خرچ کریں گی
ملک میں گیس ٹرانسمیشن نیٹ ورک میں اضافے کیلئے 113 ارب روپے خرچ کیے جائیں گے ۔ سوئی سدرن اور سوئی نادرن گیس کمپنیز اگلے مالی سال کے دوران ملک بھر میں اپنے آپریشنل علاقوں میں گیس ٹرانسمیشن نیٹ ورکس کی ترقی کیلئےمجموعی طور پر 113.899 ارب روپے کے فنڈز خرچ کریں گی۔
سرکاری گیس کمپنیاں سوئی سدرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ اور سوئی سدرن گیس کمپنی نے ٹرانسمیشن کے منصوبوں پر 27,669 ملین روپے، تقسیم کے منصوبوں پر 77,484 ملین روپے جبکہ دیگر منصوبوں پر 8,746 ملین روپے کی سرمایہ کاری کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
ایل پی جی ایسوسی ایشن کی ٹیکس عائد کرنے پر گیس سپلائی روکنے کی دھمکی
سرکاری خبر ایجنسی اے پی پی کے مطابق سرکاری دستاویز کے مطابق رواں مالی سال میں گیس ٹرانسمیشن نیٹ ورک کی بہتری کے لیے مجموعی طور پر 113,899 ملین روپے خرچ کیے جائیں گے ۔
رواں مالی سال (جولائی تا مارچ) کے پہلے نو مہینوں کے دوران کمپنیوں نے 108 دیہاتوں اور قصبوں کوگیس فراہم کرنے کے علاوہ 67 کلومیٹر گیس ٹرانسمیشن پائپ لائنیں بچھائیں۔
یہ بھی پڑھیے
حکومت ایل این جی خریدنے میں ناکام، بجلی و گیس بحران مزید بڑھنے کا امکان
گیس کمپینز نے ملک بھر میں تقریباً 259,212 اضافی گیس کنکشن بھی فراہم کیے جن میں 257,644 گھریلو، 1473 کمرشل اور 95 صنعتی شامل ہیں جبکہ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے دوران 304,573 اضافی گیس کنکشن فراہم کیے گئے تھے۔