حصص بازار میں مثبت رجحان، 100 انڈیکس میں 243 پوائنٹس کا اضافہ

رواں مالی سال  کے آخری تجارتی سیشن میں حصص بازار کے 100 انڈیکس میں  243.1 پوائنٹس کا اضافہ ہوا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز تیزی کا رجحان دیکھا گیا۔ رواں مالی سال  کے آخری تجارتی سیشن میں حصص بازار کے 100 انڈیکس میں  243.1 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز پی ایس ایکس  کے 100 انڈیکس میں  مثبت رجحان دیکھا گیا ۔ دن بھر انڈیکس اوپر نیچے رہا تاہم سیشن کے اختتام پر 100 انڈیکس میں 243 پوائنٹس اضافے سے 41 ہزار 540 پوائنٹس پر بند ہوا۔

یہ بھی پڑھیے

سوئی سدرن اور نادرن کا ٹرانسمیشن لائنز میں 113 ارب روپے کی سرمایہ کاری کا منصوبہ

کیمیکل، آئل اور گیس  کی مارکیٹنگ کمپنیوں اور ریفائنریز  کے شعبہ جات  حصص کی معمولی فروخت دیکھی گئی جبکہ تیل اور گیس کی تلاش، کھاد، آٹوموبائل اور سیمنٹ سیکٹر  کے حصے سبز رنگ میں بند ہوئے

پی ایس ایکس کے 100 انڈیکس   کو مثبت رجحان میں ڈالنے والے سیکٹر میں بینکنگ، تیل و گیس کی تلاش  اور بجلی کی پیداواری کمپنیز شامل ہیں۔ بینکنگ  سیکٹر 111،تیل و گیس کی تلاش کے سیکٹر  میں 58 جبکہ بجلی پروڈیوسرز کمپنیز کے سیکٹر میں تقریباً 27 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ۔

آج پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں  کے الیکٹرک 17.5ملین شیئر کے ساتھ سر فہرست رہا ۔ ایگری ٹیک 13.79 جبکہ فوجی سیمنٹ  کے 13.1ملین شیئر کا کاروبار ہوا۔

حصص بازار کی 337 کمپنیوں کے شیئر کا کاروبار ہوا جن میں سے 168 میں اضافہ، 140 میں کمی اور 29 میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔

متعلقہ تحاریر