جوش نے نیا سندھڑی فلیور متعارف کرادیا

نئی پروڈکٹ کے اشتہار میں بھی کمپنی کی برانڈ ایمبیسڈر معروف ماڈل و میزبان  متھیرا ماڈلنگ کررہی ہیں،صارف نے پروڈکٹ کا نام سندھڑی رکھنے پر اعتراض کردیا

مانع حمل مصنوعات بنانے والی کمپنی جوش نے اپنے کونڈم کا نیا سندھڑی فلیور متعارف کرادی۔

نئی پروڈکٹ کے اشتہار میں بھی کمپنی کی برانڈ ایمبیسڈر معروف ماڈل و میزبان  متھیرا ماڈلنگ کررہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

جوش کے انسٹاگرام ہینڈل پر شیئر کیے گئےٹیلی وژن کمرشل کے کیپشن میں لکھا گیا ہے کہ ہر چاہت ہو پوری،اب نہ رہے کوئی میٹھی خواہش ادھوری،  جوش سندھڑی لایاآپ کیلیے اصل منگو پلیژر۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Josh (@_josh_official)

ایک صارف نے برانڈ کے نام  کے ساتھ سندھڑی لگانے پر اعتراض کردیا۔صارف نے لکھا کہ اگر آپ اس کو صرف مینگو رکھیں گے تب  بھی ایک ہی مقصد حاصل ہوگا،برائے مہربانی اسے آم کی اس خاص نسل سے مت جوڑیں جو خاص کر سندھ سے تعلق رکھتی ہے۔

صارف نے کمپنی کو متنبہ کرتے ہوئے لکھا کہ اگر آپ نتائج کاسامنا نہیں کرنا چاہتے تو  سندھ میں لوگوں کی بڑی تعداد اس تبدیلی کی منتظر ہے۔

متعلقہ تحاریر