اسٹیٹ بینک نے میرا گھر اسکیم کے تحت قرض کی فراہمی روک دی

اسٹیٹ بینک نے کمرشل بینکس کو یکم جولائی سے 15 جولائی  تک اسکیم کے تحت رقوم کی فراہمی سے روکنے کا حکم دیا ہے

اسٹیٹ بینک نے وزیراعظم میرا گھر اسکیم  کے تحت قرض کی رقم  کی تقسیم روک دی ہے۔ مرکزی بینک کے اعلامیہ کے مطابق  میرا گھر اسکیم کے تحت رقوم کی فراہمی 15 روز کے لیے روکی گئی ہے ۔

اسٹیٹ بینک پاکستان کے ایک اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم میرا گھر اسکیم کے تحت تازہ رقم کی تقسیم روک دی گئی ہے۔ میکرواکنامک صورتحال میں ادائیگی 15دنوں کے لیے روک دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

ڈالر نے روپے کو روندھ ڈالا، ایک سال میں 47 روپے کا ریکارڈ اضافہ

مرکزی بینک کے مطابق حکومت  میرا گھر اسکیم کی خصوصیات کا جائزہ لے گی۔اسٹیٹ بینک نے  کمرشل بینکوں نے یکم جولائی 2022 سے 15 جولائی 2022 تک  اسکیم  کے تحت رقوم کی فراہمی سے روکنے کا حکم دیا ہے ۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم پاکستان میرا گھر اسکیم کا آغاز گزشتہ سال  دسمبر میں شروع کی گئی تھی ۔ اسٹیٹ بینک کے گورنر  رضا باقر نے بتایا تھا کہ ماضی میں کبھی قرض کی قسط اتنی کم نہیں تھی، جتنی اس منصوبے کے لیے مختص کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

ملک میں مہنگائی کا 13سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، عوام کی چیخیں نکل گئیں

رضا باقر کا کہنا تھا کہ اگر کوئی 20لاکھ کا قرضہ لیتا ہے تو اس کی ماہانہ قسط صرف11ہزار روپے بنے گی، تاریخ میں اس سے پہلے کبھی قرض پر اتنا ریلیف فراہم نہیں کیا گیا ۔

متعلقہ تحاریر