کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشتگردی جاری، جون میں 35 کشمیری شہید کردیئے

کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ  کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشتگردی کی جاری کارروائیوں کے دوران گزشتہ ماہ جون میں 35 کشمیریوں کو شہید کیا

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قابض فوج نے گزشتہ ماہ جون میں 35 کشمیریوں کو شہید کردیا ۔ شہداء میں سے 9 افراد کو جعلی مقابلوں میں یا زیر حراست شہید کیا گیا ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی جاری کارروائیوں کے دوران گزشتہ ماہ جون میں 35 کشمیریوں کو شہید کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

بھارتی صحافی محمد زبیر پر ہندو مذہب کی توہین کا الزام لگانے والا ٹوئٹر اکاؤنٹ غائب ہوگیا

کشمیر میڈیا سروس کے ریسرچ سیکشن کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ کے مطابق آج ان میں سے نو کو فوجیوں نے جعلی مقابلوں میں یا حراست میں مارا۔ان شہادتوں کے نتیجے میں دو خواتین بیوہ جبکہ چھ بچے یتیم ہو گئے ہیں۔

ایک ماہ کے دوران بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کی جانب سے پرامن مظاہرین پر طاقت کے وحشیانہ استعمال کے نتیجے میں کم از کم تین افراد زخمی ہوئے جبکہ 104 شہریوں کو گرفتار کیا گیا جن میں زیادہ تر نوجوان اور سیاسی کارکن تھے۔

یہ بھی پڑھیے

بھارتی پروفیسر نے انڈین میڈیا پر مودی کی گرفت کو بے نقاب کردیا

زیر حراست افراد میں سے زیادہ تر کے خلاف کالے قوانین پبلک سیفٹی ایکٹ  اور غیر قانونی سرگرمیاں (روک تھام) ایکٹ کے تحت مقدمات  درج کیے گئے ہیں ۔

کشمیر میڈیا سروس  کی رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ فوجیوں نے اس مہینے میں کم از کم 177 محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں کے دوران آٹھ (08) گھروں کو بھی نقصان پہنچایا۔

متعلقہ تحاریر