شاہین شاہ آفریدی خیبر پختون خوا پولیس کے خیر سگالی کے سفیر مقرر
آئی جی خیبر پختونخوا معظم جاہ انصاری نے شاہین شاہ آفریدی کو اعزازی ڈی ایس پی کا رینک لگا دیا گیا
قومی کرکٹ ٹیم کے اسٹار گیند باز شاہین شاہ آفریدی خیبرپختون خواہ پولیس کا خیرسگالی سفیر مقرر کردیا گیا۔ آئی جی خیبر پختون خواہ معظم جاہ انصاری نے شاہین آفریدی کو اعزازی ڈی ایس پی کا رینک لگا دیا گیا۔
خیبر پختونخوا پولیس نے قومی کرکٹر شاہین شاہ آفریدی کو خیرسگالی کا سفیر مقرر کردیا گیا۔ پولیس لائن پشاور میں منعقدہ ایک تقریب میں آئی جی کے پی معظم جاہ انصاری نے شاہین شاہ آفریدی کو اعزازی ڈی ایس پی کا رینک لگایا ۔
یہ بھی پڑھیے
پی سی بی کا جونیئرلیگ کااعلان، میانداد، آفریدی، شعیب بھی حصہ ہونگے
شاہین شاہ آفریدی کے اعزاز میں منعقد کی گئی تقریب میں آئی جی کے پی معظم جاہ انصاری اور اسٹار بلے باز فخر زمان سمیت دیگر اعلیٰ افسران شریک ہوئے ۔
تقریب سے خطاب میں آئی جی خیبر پختون خواہ معظم جاہ انصاری نے کہا کہ آج کا ایونٹ خیبر پختون خواہ کے عوام کا پولیس کے ساتھ محبت کا اظہار ہے ۔
انکا کہنا تھا کہ کے پی پولیس کی تاریخ قربانیوں سے بھری ہوئی ہے۔ ہمارے دو ہزار جوانوں نے وطن کی خاطر جان کا نذرانہ پیش کیا ہے جبکہ رواں سال کے پہلے 6 ماہ میں ہمارے 54 پولیس اہلکار شہید ہوئے ہیں۔
کے پی پولیس کے اعزازی ڈی ایس پی اور قومی کرکٹر شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ آج میرے لئے اعزاز کی بات کہ پولیس یونیفارم میں ہوں ۔ پولیس کے جوانوں نے دہشتگردی کے خلاف قربانیاں دی۔
انہوں نے کہا کہ اصل ہیرو ہم نہیں بلکہ یہ جوان ہے جو مادر وطن کی دفاع کی خاطر جانوں کا نزرانہ پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ میرے والد صاحب نے خود 25 سال پولیس وردی میں قوم کی خدمت کی ہے۔