عمران خان سے ملاقات کی متمنی معصوم بچی کی وڈیو وائرل ہوگئی
عمران خان سے ملاقات کی خواہش مند بچی حریم خان روتے ہوئے گلہ کررہی ہے کہ عمران خا ن مجھ سے کیوں نہیں ملتا ہے

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے ملاقات کی خواہش مند بچی کی روتی ہوئی وڈیو وائرل ہوگئی۔ حریم خان نامی معصوم بچی روتے ہوئے گلہ کررہی ہے کہ عمران خا ن مجھ سے نہیں ملتا ہے۔
امینہ زبیر نامی ٹوئٹر ہینڈل پر ایک روتی ہوئی بچی کی وڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں معصوم بچی سابق وزیراعظم عمران خان سے گلہ کرتی دکھائی دے رہی ہے کہ وہ اس سے ملتے نہیں ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
شیریں مزاری کا عمران خان کے فون ٹیپ کرنےکا الزام، بشریٰ بی بی لیک آڈیو اصلی ہونے کاامکان
امینہ زبیر نے بتایا کہ اس بچی کا نام حریم خان ہے اور وہ پچھلے دو سال سے مسلسل عمران خان کی ہر ریلی، جلسہ اور احتجاج میں شامل ہوتی رہی ہے ۔
Her name is Hareem Khan and she has been the part of every Rally/ Jalsa/ protest of Khan sab since past couple of years. Anyone from the @PTIofficial please help her in meeting Khan sab. Rest of you kindly Rtweet so that her cute wish may come true.
Cc @SHABAZGIL @Asad_Umar pic.twitter.com/eVOTBeDqKq— Amina Zubair 🌐 (@amnakhani123) July 3, 2022
امینہ زبیر نے تحریک انصاف کے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل اور شہباز گل کو وڈیو ٹیک کرتے ہوئے درخواست کی ہے کہ کوئی شخص اس بچی کی عمران خان سے ملاقات کروادے ۔
خیال رہے اس سے قبل ایبٹ آباد جلسے میں بھی یک لڑکے نے روتے ہوئے عمران خان سے ملاقات کی درخواست کی تھی جس کی وڈیو وائرل ہونے پر عمران خان نے ابو بکر نامی لڑکے سے ملاقات کی تھی ۔
ابوبکر خان مروت لکی مروت سے ایبٹ آباد جلسہ میں شرکت کے لیے آیا تھا، جہاں اس نے عمران خان سے ملاقات کرنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا تاہم ملاقات نہ ہونے پر وہ آبدیدہ ہوگیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔
عمران خان نے بچے کے جذبے کو دیکھتے ہوئے اسے بنی گالہ میں ملاقات کے لیے بلایا تھا ۔اس نے عمران خان سے اپنی قمیض پر آٹو گراف بھی لیا۔