بھارتی بلے باز ویرات کوہلی کو  بدترین کرکٹر قرار دے دیا گیا

ویرات کوہلی کے جارحانہ جشن، جہاں وہ چیختے ہوئے، چھلانگ لگاتے اور ہوا میں مٹھی مارتے ہوئے نظر آئے برطانوی میڈیا نے اسے شرمناک اور قابل رحم قرار دیا

برطانوی میڈیا نے بھارتی کھلاڑی ویرات کوہلی کو سب سے ناپسندہ کرکٹر قرار دےدیا۔ انگلش میڈیا نے ویرات کوہلی کے انداز جشن کو شرمناک اور قابل رحم قرار دیتے ہوئے اس کی مذمت کی ۔

ہندوستان ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق برطانوی میڈیا نے بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کو سب سے زیادہ ناپسندہ کرکٹ قرار دےدیا ۔ انگلش میڈیا کی کئی معروف شخصیات اور یہاں تک کہ عام لوگوں کی جانب سے کوہلی کے رویے کا  کسی بھی سطح خیرمقدم نہیں کیا۔

یہ بھی پڑھیے

انگلینڈ نے بھارتی سوماؤں کو 7 وکٹ سے شکست دے دی

ایجبسٹن میں جاری بھارت بمقابلہ انگلینڈ ٹیسٹ کے دوران ویرات کوہلی پہلی اننگز میں انگلینڈ کے وکٹ کیپر کے 106 رنز پر آؤٹ ہونے کے بعد جونی بیئرسٹو کو بوسہ دیا اور پھر دوسری اننگز میں اوپننگ بلے باز ایلکس لیز کے رن آؤٹ ہونے کے بعد نا قابل قبول جشن منایا ۔

ویرات کوہلی کے جارحانہ جشن، جہاں وہ چیختے ہوئے، چھلانگ لگاتے اور ہوا میں مٹھی مارتے ہوئے نظر آئے   برطانوی میڈیا نے اسے شرمناک اور قابل رحم قرار دیا ۔پیئرز مورگن  سمیت کئی  کرکٹرز نے کوہلی کے ‘ناقابل برداشت عمل کی مذمت کی۔

بھارت اور انگلینڈ کے درمیان ایجبسٹن میں پانچواں ٹیسٹ  کے دوران  انگلینڈ کے بلے باز جانی بیئرسٹو سے کوہلی نے تکرار کی اس دوران ویرات نے  بیئر کو منہ بند رکھنے کا شارہ کرتے ہوئے کہا کہ اپنی بیٹنگ کرو  جس پر ایمپائر کو مداخلت کرنے پڑی ۔

متعلقہ تحاریر