حکومت چھوڑنے کی دھمکی کام آگئی، صابر قائم خانی وزیر اعظم کے مشیر مقرر

ایم کیو ایم کے رہنما صابر قائم خانی نے تیس جون کو حکومتی کارکردگی پر شدید تنقید کرتے ہوئے قومی اسمبلی سے واک آؤٹ کیا تھا

حکومتی کارکردگی پرایک ہفتہ قبل شدید تنقید کرنے اورحکومت چھوڑنے کی دھمکی دینے والے اتحادی جماعت متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے  رہنما انجینئرصابر قائم خانی کو وزیراعظم کا مشیر مقرر کردیا گیا۔

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما صابر قائم خانی نے تیس جون کو حکومتی کارکردگی پر شدید تنقید کرتے ہوئے قومی اسمبلی سے واک آؤٹ کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے

نئے ایڈمنسٹریٹر کی تعیناتی، ایم کیو ایم اب کیا کرلے گی جو پہلے نہ کرسکی؟

صابر قائم خانی نے ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کےحلقے کے عوام نے   مسائل حل کرنے کے لیے منتخب کر کے ایوان میں بھیجا ہے۔

انہوں نے ایوان کو بتایا تھا کہ محکمہ ریلوے تین ماہ میں تباہ ہوچکا لیکن وزیر  ریلوے ایوان میں موجود ہی نہیں  ہوتے   جبکہ  تین ماہ میں پی آئی اے کا حیدرآباد میں دفتر بند ہو گیا ۔شہر  سڑکیں خراب ہیں۔

 صابر قائم خانی کا کہنا تھا کہ حکومتی کارکردگی یہی رہی تو حزب اقتدار سے حزب اختلاف کی نشستوں پر جاتے ہوئے وقت نہیں لگتا تاہم حکومت پر کڑی تنقید کرنے والے ایم کیو ایم کے رہنما صابر قائم خانی کو آج وزیر اعظم کا مشیر مقرر کردیا گیا۔

سیاسی تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ یہ صورت حال نہایت دلچسپ ہے جو حکومتی اتحادی ایک ہفتے قبل حکومت پر کڑی تنقید کررہے تھے، آج وہ حکومتی کارکردگی سے مطمئن ہوتے ہوئے مشیر بننے پر رضامند ہوگئے جبکہ حکومت نے ان کی تنقید اورحکومت سے علیحدگی کی دھمکی کا موثر حل یہ نکالا کہ انہیں بھی حکومتی عہدیداروں میں شامل کرلیا۔

متعلقہ تحاریر