جج سیزن 2022 کی تیاریاں مکمل، خطبہ حج اردو میں بھی نشر ہوگا
حرمین شریفین کے امورکے نگراں ادارے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق دس لاکھ حجاج کرام حج سیزن 2022 کے لیے استقبال کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں

سعودی جج اتھارٹی نے جج سیزن 2022 کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔ وزارت حج نے کہا ہے کہ حج سیزن کی تیاریاں الحمد للہ مکمل کرلی گئی ہیں ۔
حرمین شریفین کے امورکے نگراں ادارے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق دس لاکھ حجاج کرام حج سیزن 2022 کے لیے استقبال کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
سعودیہ حکومت کا عمران حکومت کو دیئے گئے 3 ارب ڈالر اسٹیٹ بینک میں مزید رکھنے کا عندیہ
حج کے دوران امن و امان کی صورتحال کو قابو میں رکھنے کے لیے سکیورٹی فورس کی کمانڈ نے بھی تمام تر سکیورٹی انتطامات مکمل کرلیے ہیں۔
Watch: Muslim worshippers perform the "tawaf," the circumambulation of the Kaaba, on the first day of the biggest Hajj pilgrimage since the COVID-19 pandemic began.https://t.co/uHrzwF1rUK pic.twitter.com/FClakNu5si
— Al Arabiya English (@AlArabiya_Eng) July 7, 2022
حجاج کرام کے صحت عامہ کے لیے 4 عارضی اسپتال جبکہ 26 طبی مراکز بھی قائم کیے گئے ہیں۔ طبی مراکز میں 550 بستروں کا انتظام کیا گیا ہے جبکہ ایمبولینسز کے 97 مراکز بھی بنائے گئے ہیں۔
سعودی ہلال احمر اتھارٹی کے پاس چھ ائیر ایمبولینسز سمیت 320 ایمبولینسز کا بیڑہ اس کے علاوہ ہے جس میں موٹر سائیکل ایمبولینسز اور چار چھکڑے بھی شامل ہیں۔
سعودی الیکٹرک کمپنی نے مکہ اور مدینہ میں بجلی کی بلا تعطل فراہمی کے لیے 46 نئے پروجیکٹ بھی مکمل کر لیے ہیں تاکہ حجاج کرام کو مشکلات پیش نہ آئے ۔
سعودی عرب کی حکومت نے حج کے خطبے کا اردو سمیت 14 زبانوں میں ترجمہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔خطبہ حج ہرسال کی طرح مسجد نمرہ عرفات سے دیا جائے گا۔